OthersPosted at: Feb 3 2023 12:05PM ریڈی نے فلم ساز وشوناتھ کی موت پر صدمے کا اظہار کیا
حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تیلگو فلم ڈائریکٹر کے وشوناتھ کے انتقال پر جمعہ کو رنج کا اظہار کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر ریڈی نے ٹویٹ کیا ’’وشوناتھ تیلگو ثقافت اور ہندوستانی آرٹ کے آئینہ دار ہیں۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں نے تیلگو فلم انڈسٹری کو بے مثال احترام دلایا۔ وہ ایک فنکار کے طور پر تلگو بولنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘‘۔
مسٹر وشواناتھ کا جمعرات کی رات حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وہ دادا پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے والے 48ویں شخص تھے۔ انہیں 2016 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔