NationalPosted at: Dec 10 2018 11:26PM پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کل، سکیورٹی کے پختہ انتظامات
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) آئندہ لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل خیال کئے جانے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور دوپہر بعد یہ صاف ہو جائے گا کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں سے کس کے ساتھ ہے۔
مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کےووٹوں کی گنتی کل صبح آٹھ بجے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی اور میزورم میں کانگریس برسراقتدارہے۔
راجستھان اور تلنگانہ میں سب سے آخر ی مرحلے میں گزشتہ جمعہ کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ تین ریاستوں میں اس سے پہلے ہی الیکشن کرا لئے گئے تھے۔
بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، محترمہ وسندھراراجے سندھیا اور ڈاکٹر رمن سنگھ کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ تلنگانہ میں کے چندر شیکھر راؤ نگراں وزیر اعلی ہیں جبکہ میزورم کی باگ ڈور مسٹر ایل للتھنهولا کے ہاتھوں میں ہے۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1855