image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 18:56 Hrs(IST)
Election

لوک سبھا انتخابات،پر امن طور پر دوسرے مرحلے میں 66 فیصدپولنگ : الیکشن کمیشن

لوک سبھا انتخابات،پر امن طور پر دوسرے مرحلے میں 66 فیصدپولنگ : الیکشن کمیشن

نئی دہلی،18اپریل(یو این آئی) لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں 95 لوک سبھا سیٹوں پر جمعرات کو پولنگ پرامن ہوئی اوراوسطاً 66فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ تشدد کے کچھ چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑکر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ سب سے زیادہ مغربی بنگال میں 76.43 فیصد جبکہ سب سے کم تقریباً 45.58 فیصدجموں و کشمیر میں پولنگ ہوئی۔
جموں وکشمیر کے سری نگر میں محض 13.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ اودھم پور میں 66.67 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالا۔ سری نگر پارلیمانی حلقے میں 2017 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں محض 7.12 فیصدرائے دہندگان نے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیاتھا۔
منی پور میں 76.15 فیصد اور آسام میں 76.22 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ کیا۔
پدوچیر ی میں 76.19 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.40 فیصد، کرناٹک میں 67.76 فیصد، تملناڈومیں 72فیصد، اڈیشہ میں 57.97 فیصد، بہار میں 62.38 فیصد، اترپردیش میں 62.06 فیصد اور مہاراشٹر میں 61.22 فیصد رائےدہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اڈیشہ میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کی 35 فیصد سیٹوں پربھی ووٹ ڈالے گئے۔
اس مرحلے میں دو ای وی ایم کے خراب ہونے کی خبر ہے جس میں منی پور اور مغربی بنگال کی ایک ایک ای وی ایم شامل ہیں۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے 2766 وی وی پی اے ٹی مشین بدلے گئے۔ اڈیشہ میں ماؤنوازوں کے حملے میں ایک خاتون الیکٹورل افسر کی موت ہوگئی جبکہ انتخابی تشدد میں ایک دیگر کی موت ہوگئی۔ ریاست میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک ووٹر کی موت ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ بشمول دوسرے مرحلے کے اب تک کل 2632 کروڑ روپےنقد، شراب اور زیورات وغیرہ ضبط کیے جاچکے ہیں۔
تمام 95 سیٹوں پرووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی تھی اور کچھ علاقوں میں سکیورٹی کی وجہ سے دوپہر تین بجے تک اور کچھ میں چار بجے تک ہی ووٹ ڈالنے کا وقت متعین تھا۔ کچھ سیٹوں پر شام پانچ بجے ووٹنگ ختم ہوگئی جبکہ کچھ پر چھ بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔
جاری....یو این آئی، ایم اے

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image