image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 12:06 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو
waheeda

[3 فروری کر یوم پیدائش کی مناسب سے] ممبئی 03 فروری (یو این آئی) ہندی فلموں کی سدا بہار اداکارہ وحیدہ رحمان اپنے نام کی مناسبت سے لاثانی اداکاری سے تقریبا پانچ عشروں سے ذہن و دل پر راج کرتی آ رہی ہیں۔
وحیدہ رحمان کی پیدائش 03 فروری 1938 کو تمل ناڈو کے چےگلپٹو میں ہوئی تھی۔
ان کے والد ضلع مجسٹریٹ تھے۔
بچپن سے ہی وحیدہ رحمان کا رجحان رقص اور موسیقی کی طرف تھا۔
والد نے رقص کے تئیں ننھی وحیدہ کے رجحان کو پہچان کر اسے اس راہ پر چلنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھرت ناٹيم سیکھنے کی اجازت دے دی۔
13 سال کی عمر میں وحیدہ رحمان شاندار رقص کرنے لگیں اور اسٹیج پر آگئیں۔
جلد ہی ان کے رقص کی تعریف چہار جانب ہونے لگی۔
فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کے لئے پیش کش کرنے لگے لیکن ان کے والد نے فلم سازوں کی پیش کش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ وحیدہ ابھی بچی ہے اور یہ عمر اس کے پڑھنے لکھنے کی ہے۔
اس عرصے میں ان کے والد کی اچانک موت ہو گئی اور گھر کی معاشی ذمہ داری وحیدہ پر آ گئی۔
والد کے ایک دوست کی مدد سے وحیدہ کو ایک تیلگو فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔
فلم کامیاب رہی۔
فلم میں وحیدہ کی اداکاری کوناظرین نے کافی پسند کیا۔
جاری۔
یو این آئی۔
سلام۔
ظ ا۔
1530

image