image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:25 Hrs(IST)
National

پانی کے معیار پر سیاست نہ ہو:پاسوان

پانی کے معیار پر سیاست نہ ہو:پاسوان

نئی دہلی،18نومبر(یواین آئی)خوراک اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ دہلی میں پینے کے پانی کے خراب معیار پر سبھی پارٹیوں کوایک ساتھ آنا چاہئے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے دہلی میں پانی کے معیار پر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس)کی رپورٹ کو غلط بتانے پر مسٹر پاسوان نے کہا کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔وہ پانی کے معیار پر جانچ کے لئے دو تین سینئر افسروں کو مقرر کریں گے اور دہلی حکومت بھی دو تین افسروں کو مقرر کرے۔یہ سبھی افسر دہلی کے کسی بھی علاقے میں پانی کے معیار کی جانچ کرکے جو رپورٹ دیں گے اس کو عام کیاجائےگا۔پانی زندگی کےلئے سب سے اہم ہے اور اس کے خراب معیار سے کئی بیماریاں ہوتی ہیں اس لئے اس مسئلے پر سبھی کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں کا کام کاج سنبھالنے کے دوران کسی ریاست کے وزیراعلی ،رکن پارلیمنٹ یا کوئی بھی عوامی نمائندہ اس بات کی شکایت نہیں کرسکتا کہ وہ عام لوگوں کے حقوق سے منسلک مسئلوں پر سیاست کرتے ہیں۔حکومت کی پہل پر 21ریاستوں کے پانی کے معیار کی جانچ کی گئی جس میں پینے کا اچھا پانی مہاراشٹر کا رہا جبکہ دہلی کا معیار سب سے کم سطح پر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ دہلی کا کوئی بھی رکن اسمبلی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کے علاقے میں پینے کا صاف پانی آتا ہے۔اس مسئلے پر سبھی سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے تاکہ ملک کے سبھی لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پانی کے معیار پر آئی بی آئی ایس کی رپورٹ کو غلط قرار دیاتھا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image