NationalPosted at: Dec 19 2020 10:17PM دہلی میں سخت سردی ، ہوا کا معیار ناقص
نئی دہلی ، 19 دسمبر (یواین آئی) قومی دارالحکومت میں ہفتے کو سخت سردی رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دن میں آسمان صاف رہنے اور شام کےوقت دھند کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ جبکہ نمی نسبتا 48 اور 76 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق شہر کا اوسط ہوا کا معیار انڈیکس بڑھ کر 292 ہوگیا جو ناقص زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو درجہ حرارت گرنا شروع ہوا اور رات کے اوقات میں مزید نیچے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق اتوار کی صبح ہلکی ہلکی دھند ہوگی جبکہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب پانچ اور بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم رہا۔
یواین آئی۔ ظ ا