image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 13:45 Hrs(IST)
Others

بنگال میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

بنگال میں ضمنی انتخابات کیلئے  ووٹنگ جاری

کولکاتہ، 29 جنوری (یواین آئی)مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا سیٹ اور ایک اسمبلی سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔
مغربی بنگال میں الوبیريا لوک سبھا سیٹ اور نواپارہ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ سخت سیکورٹی کے درمیان صبح شروع ہوئی۔
حکمران ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ وہیں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اپنی کھوئی زمین پر دوبارہ واپسی کی کوشش کر رہی ہے۔
دونوں سیٹوں پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے مرکزی پولیس فورس کی 35 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
الوبیريا لوک سبھا سیٹ ترنمول کانگریس کے ایم پی سلطان احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ترنمول کانگریس نے سلطان احمد کی اہلیہ ساجدہ احمد کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے انوپم ملک، سی پی ایم نے شبیرالدین ملا اور کانگریس نے حسین وارثی کو امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔وہیں نواپورہ اسمبلی سیٹ سے ترنمول کانگریس نے سنیل سنگھ کو امیدوار بنایا ہے جبکہ سی پی ایم نے گارگي چٹرجی کو اور کانگریس نے گوتم بوس کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ بی جے پی نے سندیپ بنرجی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یو این آئی،اظ 1228

خاص خبریں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 18 اپریل (یو این آئی) جمہوریہ افریقہ وسطی میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن کے حکام نے کہا کہ بدھ کے روز مسلح باغیوں نے جنوبی ایمبومو علاقے کے گاؤں پر حملہ کیا، جس میں 14 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

...مزید دیکھیں
image