image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:06 Hrs(IST)
Others

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کوڈ ۔19 کے ذرائع کا پتہ لگانے کیلئے چین جائے گی

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم  کوڈ ۔19 کے ذرائع کا پتہ لگانے کیلئے چین جائے گی

جنیوا،30 جون (یواین آئی) دنیا بھر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے درمیان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ اس کے وائرس کا منبع تلاش کرنے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم اگلے ہفتے چین بھیجے گی۔
کووڈ ۔19 پر باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے پیر کو کہا’’ڈبلیو ایچ او نے ہمیشہ کہا ہے کہ وائرس کا منبع کی تلاش انتہائی ضروری ہے۔ تب ہی ہم اس وائرس سے بہتر طور پر اس وقت مقابلہ کرسکتے ہیں جب ہمیں اس کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوجائے۔ اور یہ بھی کہ اس کا آغاز کیسے ہوا۔ ہم اگلے ہفتے اس کی تیاری کے لئے ایک ٹیم چین بھیج رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم یہ جان سکیں گے کہ یہ وائرس کیسے شروع ہوا اور ہم مستقبل کے لئے کس طرح تیاری کر سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وائرس انتہائی جارحانہ انداز میں پھیل رہا ہے۔ کسی ویکسین یا علاج کے دریافت ہونے تک انتظار کرنے کے بجائے ہم رابطے کا پتہ لگانے ، سوشل ڈسٹنسنگ وغیرہ جیسے اقدامات سے اس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا’’اب تک ایک کروڑ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور پانچ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہمیں جن اقدامات کے بارے میں معلوم ہے انہیں اپناکر اس کو روکا جاسکتا تھا۔ ویکسین اور علاج ان اقدامات میں معاون ثابت ہوں گے‘‘۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ اگر حکومتیں سنجیدگی سے اپنا کام کرتی ہیں اور کمیونٹی کی سطح پر لوگ اپنا تعاون دیتے ہیں تو وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ہم ویکسین تلاش کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تب تک ڈبلیو ایچ او کی صلاح ہے کہ ہمیں اپنی طرف سے ان اقدامات کو اپنانا چاہئے۔ بہت سے ممالک نے دکھایا ہے کہ اس وائرس کو روکا جاسکتا ہے۔
کچھ ممالک میں اقتصادی ومعاشرتی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ کووڈ 19 کے کیسز کے دوبارہ ابھرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی زیادہ تر لوگوں میں وائرس کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ کڑوی سچائی ہے کہ یہ وائرس ختم ہونے کے قریب بھی نہیں ہے‘‘۔بہت سارے ممالک میں (انفیکشن کی روک تھام میں) پیش رفت ہوئی ہے ، تاہم یہ وبا عالمی سطح پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image