image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:07 Hrs(IST)
Sports » Cricket

ہندوستان کو شکست دے کر آسٹریلیا نے جیتا سہ رخی خطاب

ہندوستان کو شکست دے کر آسٹریلیا نے جیتا سہ رخی خطاب

میلبورن، 12 فروری (یو این آئی) سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا کی 66 رنز کی آتشی اننگ کے باوجود ہندوستان کو میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں سہ رخی خواتین ٹی -20 سیریز کے خطابی مقابلے میں بدھ کے روز 11 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 155 رن بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو 20 اوور میں 144 رن پر آؤٹ کرکے خطاب اپنے نام کر لیا۔

مندھانا کو چھوڑ کر کوئی دوسری خاتون ہندوستانی بلے باز وکٹ پر نہیں ٹک سکی۔

image