NationalPosted at: Jan 22 2018 10:49AM میٹرو اسٹیشن پر 20 کارتوس کے ساتھ خاتون گرفتار
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) دارالحکومت کے آدرش نگر میٹرو اسٹیشن پر سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے 20 کارتوس کے ساتھ ایک عورت کو حراست میں لیاہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات سیکورٹی چیکنگ کے دوران ایک عورت کے پرس سے 20 کارتوس ملے۔ اس عورت کے ساتھ دو مرد بھی ہیں جو اس کے کنبہ کے رکن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عورت اترپردیش کے مراد آباد کی رہنے والی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے بتایا کہ ضبط کارتوس اس کے شوہر کا ہے۔ عورت کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے پاس لائسنس شدہ پستول ہے اور کارتوس اسی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی باتوں میں تضاد ہے۔ اس کی وجہ سے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
یو این آئی،اظ 0916