image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:06 Hrs(IST)
Sports

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ارجنٹائنا بی کے ہاتھوں شکست

ہندوستانی خواتین  ہاکی  ٹیم کو ارجنٹائنا بی کے ہاتھوں شکست

بیونس آئرس ، 23 جنوری ( یواین آئی) ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کررہی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو ارجنٹائنا بی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ارجنٹائنا کی راجدھانی بیونس آئرس میں سینارڈ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ارجنٹائنا بی کی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔

میچ میں سول پاجیلا نے 11 ویں میں ارجنٹائنا کی طرف سے اور آگستینا گورجیلانی نے 57 ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کیا ، جبکہ ہندوستان کی جانب سے میچ کے 54 ویں منٹ میں سلیمہ ٹی ٹی نے ایک گول کیا۔

image