SportsPosted at: Jan 20 2025 4:54PM نائجیریا نے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں دو رنز سے شکست دے دی
کچنگ (ملائیشیا) 20 جنوری (یو این آئی) کپتان لکی پیٹی (19)، للیان اُدے (18) رنز کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نائیجیریا کی خواتین ٹیم نے پیر کو بارش سے روکے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو انڈر- 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت ریکارڈ کرائی۔
آج یہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
نائیجیرین ٹیم نے کپتان لکی پیٹی (19)، للیان اُدے (18) رن کی بدولت بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں چھ وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔