SportsPosted at: Jun 17 2024 1:13PM بنگلہ دیش کی نیپال کو شکست دے کر سپر ایٹ میں رسائی
کنگس ٹاؤن، 17 جون (یو این آئی) تنظیم حسن ثاقب کی سات رن پر چار وکٹ اور مستفیض الرحمان کی سات رن پر تین وکٹ کی مہلک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں نیپال کو 21 رن سے شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا نگس ٹاؤن کے آرنوس ویل گراؤنڈ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔
نیپال کے گیند بازوں نے کپتان روہت پوڈیل کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 19.3 اووروں میں 106 کے چھوٹے اسکور پر ڈھیر کردیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 17 رن بنائے۔