NationalPosted at: Apr 8 2020 5:22PM کورونا: دنیا بھرمیں 81695 افراد ہلاک ، 14.19 لاکھ متاثر
بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی، 08 اپریل (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) کا انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ بیشتر ممالک (205 ممالک اور خطوں) میں پھیل چکا ہے۔اس انفیکشن کی وجہ سے 81695 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1420949 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ، دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور بدھ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 5194 افراد انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں ، جبکہ 149 افراد کی موت ہوچکی ہے۔اب تک 402 افراد اس انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی ، جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اس وبا نے سب سے زیادہ 17127 اموات ہوچکی ہیں اور اب تک 135586 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں اس انفیکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
اس عالمی وبا کےمرکز چین میں اب تک 81802 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3333 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اس وائرس کے بارے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ، چین میں اموات کی 80 فیصد تعداد 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہی ہے۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اس وائرس نے ایک بہت بڑی شکل اختیار کرلی ہے جہاں اب تک تقریباً چار لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اب تک یہاں 398185 افراد انفکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 12 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12844 ہوگئی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔