image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:53 Hrs(IST)
Sports

جتیندر کو نقرئی ، راہل اور دیپک کو کانسی

جتیندر کو نقرئی ، راہل اور دیپک کو کانسی

نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے جتندر نے یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے آخری دن اتوار کو 74 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ راہل اوارے نے 61 کلوگرام اور دیپک پنیا نے 86 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
ہندستان کی طرف سے ایشیائی چمپئن شپ میں اب تک اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہندستان نے مقابلہ میں پانچ طلائی، چھ چاندی اور نو کانسی سمیت 20 تمغے جیتے۔

image