SportsPosted at: Sep 15 2019 7:08PM گریکو رومن میں تین اور ہندستانی پہلوان باہر
نور سلطان (قازقستان)، 15 ستمبر (یو این آئی ) ہندوستانی گریکو رومن پہلوانوں کی عالمی کشتی مقابلہ میں مایوس کن کارکردگی دوسرے دن اتوار کو بھی جاری رہی۔
ہندستان کے تین اور پہلوان کچھ حاصل کئے بغیر مقابلہ سے باہر ہو گئے۔
منیش کو 67 کلوگرام، سنیل کمار کو 87 کلوگرام اور روی کو 97 کلوگرام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔