image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 19:35 Hrs(IST)
Sports » Asian Games

وزیر اعظم نے مانگی نرسمہا معاملے کی رپورٹ

وزیر اعظم نے مانگی نرسمہا معاملے کی رپورٹ
NARSINGH

نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نرسمہا یادو کے ڈوپنگ تنازعہ میں ہندستانی کشتی فیڈریشن (ڈبليو ایف آئی ) سے رپورٹ طلب کی ہے۔
گذشتہ سال ستمبر میں عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ریو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرنے والے نرسمہا کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا مجرم پایا اور عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد ان کا ریو میں جانے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ سے اس تازہ تنازعہ کو لے کر وزیر اعظم مودی نے رپورٹ طلب کی ہے۔

image