متھرا،12 اگست ( یواین آئی) اترپردیش میں ضلع متھرا کے جمناپار علاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کینٹر نے پیچھے سے سڑک کے کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رادھے شیام رائے نے یہاں دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ بس کٹہار (بہار) سے دہلی کی طرف جارہی تھی۔