InternationalPosted at: Jun 18 2024 9:33PM مصرمیں مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا
قاہرہ، 18 جون (یواین آئی) مصر میں بھی یوگا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ لوگوں میں یوگا کے تئیں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت ملک کے مختلف مشہور مقامات پر لوگوں نے اپنے اپنے طریقے سے یوگا کیا۔ بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون سے قبل ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اس کی دھوم مچی ہوئی ہے اور لوگوں میں جوش و خروش صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں خواتین کو یوگا کے الگ الگ آسن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یواین آئی۔الف الف