RegionalPosted at: Apr 16 2018 11:24AM بی جے پی دنیا کی سب بڑی اور قابل اعتماد پارٹی : یوگی
لکھنؤ،16اپریل (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور قابل اعتماد ہونے کی علامت قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہاکہ مرکز اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ترقی اور اچھی حکمرانی کی بدولت پارٹی مقبولیت کے نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے۔
مسٹر یوگی قانون ساز کونسل کے امیدواروں کو نامزدگی داخل کرنے سے پہلے اعزاز سے نواز رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ نو مہینہ پہلے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دیکر کچھ اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں نے ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لئے سیٹ چھوڑی تھی۔ بی جے پی نے ان لوگوں کو پھر سے قانون ساز کونسل کا امیدوار بناکر قابل اعتماد ہونے کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیٹ چھوڑنے والوں کو پھر سے امیدوار بناکر بی جے پی نے اپنا عزم دہرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی اور اچھی حکمرانی کو وزیراعظم نریندر مودی نے قائم کیا ہے۔ امید ہے کہ یہ تمام اس کے سپاہی بنکر اسے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کا تشکر کا بھی اظہار کیا۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1115