RegionalPosted at: Mar 25 2017 11:28PM کیلاش مان سروور یاتریوں کو ایک لاکھ کی گرانٹ، مان سروور عمارت بنائی جائے گی
گورکھپور 25 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے "سب کا ساتھ سب کا وکاس ' نعرے کو دہراتے ہوئے کیلاش مان سروور مسافروں کے لئے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ اور لکھنؤ، نوئیڈا یا غازی آباد میں کیلاش مان سروور عمارت بنانے کا آج اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ اور گؤ رکشاپیٹھ آئے مسٹر یوگی نے کہا کہ حکومت کا مشن "سب کا ساتھ سب کا وکاس 'ہی ہوگا۔ترقیاتی کاموں میں کسی کے ساتھ ذات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا۔ اپنے خطاب کے دوران مسٹر یوگی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کا کئی بار نام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو ریاست کے ہر شخص تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاست کو بدعنوانی اور غنڈہ راج سے نجات دلانی ہے۔ ریاست گزشتہ 15 برسوں سے ترقی سے محروم تھی۔ غیر قانونی طریقے سے چل رہے مذبح بند ہوں گے لیکن قانون پر عمل کر رہے مذبح کو چھیڑا نہیں جائے گا۔ جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 2300