RegionalPosted at: Apr 28 2017 2:50PM یوگی حکومت 100 دنوں میں جاری کرے گی اپنےکاموں کا وائٹ پیپر
لکھنؤ، 28 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت 100 دن مکمل ہونے پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ حکومت کے ترجمان اوروزیر توانائی سری کانت شرما نے آج یہاں یہ اطلاع صحافیوں کو دی۔مسٹر شرما نے بتایا کہ 100 دن مکمل ہونے پر پہلے تمام وزیر اپنے محکموں کا رپورٹ كارڈ پیش کریں گے۔ اس کے بعد وائٹ پیپرجاری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام ضلعی افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو صبح 09 بجے سے 11 بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوامی سماعت کرنی ہوگی۔ مسٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعلی نے واضح طور سے کہا ہے کہ ان کے جنتا درشن میں جس ضلع سے زیادہ شکایات آئیں گی ان اضلاع کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکام کو کیمپ آفس کے بجائے اپنے دفتروں سے کام کرنا ہو گا۔ ضلعی افسروں کو تحصیلوں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو تھانوں کا باقاعدہ معائنہ کرنا ہوگا۔ ضلع افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو شام چھ بجے بھی دفتر میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ جاری۔یواین آئی۔اےایم۔