Entertainment » TelevisionPosted at: Mar 22 2018 1:28PM ٹی وی شو کو ہوسٹ کریں گی زرین خان
ممبئی، 22 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار زرین خان جلد ہی ایک ٹی وی شو کو ہوسٹ کرتی نظر آئیں گی۔
زرین خان نے بالی ووڈ میں سلمان کی فلم ویر سے اپنے فلمی کیرئر کاآغاز کیا تھا۔ زرین ایم ٹی وی کے مشہور شو ٹرول پولیس کو ہوسٹ کرنے جارہی ہیں۔ اس شو کو ابھی تک جج رنوجے سنگھ ہوسٹ کرتے آرہے ہیںَ۔ اس شو میں زیرین خان گیسٹ کے طو رپر آچکی ہیں۔ اس شو میں متاثرہ خواتین شو کا حصہ ہوں گی۔
زرین کے پاس جب اس شو کو ہوسٹ کرنے کی بات سامنے آئی تو انہوں نے فوراً اس شو کا حصہ بننے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کردی۔ زرین خان نے مزید کہا کہ اس شو میں میرے ساتھ مندرا بیدی بھی ہوں گی۔
یو این آئی۔ ایم جے۔