image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:27 Hrs(IST)
Sports » Events

آئی سی سی کی غلطی سے آسٹریلیا نمبر ون

آئی سی سی کی غلطی سے آسٹریلیا نمبر ون

دبئی ، 22 فروری (یو این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک غلطی نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ملکی ٹی 20 کپ میں فتح پر آسٹریلیا کو ٹی20 کی نمبر ون ٹیم بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان پہلی سے دوسری پوزیشن پر لڑھک گیا تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد آئی سی سی کو احساس ہوا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 126 ریٹنگ پوزیشن کے باوجود پاکستان کو اعشاریہ 19 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی درست ترین ریٹنگ125 اعشاریہ 65 اور پاکستان کی 125 اعشاریہ 84 ہے، اس اعتبار سے پاکستان نمبر ون ہے تو فوری طور پر آئی سی سی نے اپنی ویب پر پاکستان کو دوبارہ نمبر ون ٹی 20 ٹیم مان لیا ہے۔
کرکٹ کے حلقوں نے آئی سی سی کی اس غلطی کو حیرانی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

image