InternationalPosted at: Jun 26 2017 11:00AM اپنی سیکورٹی کیلئے سخت ترین قدم اٹھائے گا ہندستان: مودی
واشنگٹن، 26 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سرحد پار دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کو آگاہ کیا کہ ہندستان اپنی خودمختاری اور سیکورٹی کیلئے سخت سے سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔ مسٹر مودی نے ہندستانی وقت کے مطابق کل رات گئے یہاں ہندستانی برادری کے افراد سے خطاب کے دوران سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائک کا ذکر کرتےہوئے کہاکہ اس سے دنیا کو سمجھ میں آگیا ہے کہ ہندستان صبر رکھتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اپنی طاقت کا ثبوت بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کے قوانین سے بندھے ہوئے ہیں کیونکہ ہماری تہذیب ہے ’واسودیو کٹمبکم‘۔ یہ بات ہمارے کردار میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان عالمی نظام کی پیروی کرتا ہے اور ہم اسے تہس نہس کرکے اپنا دھندہ جمانے والے ملک نہیں ہیں۔ جاری۔ یو این آئی۔ س ا