image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:29 Hrs(IST)
Sports » Events

جیت کے ساتھ رخصت لینے اترے گا بنگلہ دیش

جیت کے ساتھ رخصت لینے اترے گا بنگلہ دیش

کولکتہ، 25 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے پچھلے مقابلے میں سخت چیلنج دینے والی بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے یقینا خود کو ایک بہترین ٹیم کے طور پر ثابت کیا ہے اور اب وہ اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ہفتہ کو ایڈن گارڈن میدان پر ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح اور قابل احترام وداعی کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔
بنگلہ دیش کو اپنے پچھلے مقابلے میں ہندستان کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کھانی پڑی تھی۔
یہ میچ ہندستانی شائقین کے لیے سانس روک دینے والا اور ابھی تک کا سب سے دلچسپ میچ تھا جس میں بنگلہ دیشی ٹیم نے میزبان ٹیم کو سخت ٹکر دی۔

image