image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 02:55 Hrs(IST)
Sports » Events

سرمائی کیمپ اختتام پذیر،170 کھلاڑیوں نے شرکت کی

سرمائی کیمپ اختتام پذیر،170 کھلاڑیوں نے شرکت کی

جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائیڈ مارشل آرٹس کی طرف سے پہلگام میں
سری نگر، 18 فروری (یو این آئی) جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائیڈ مارشل آرٹس کی طرف سے شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں منعقدہ تیسرے قومی سرمائی کیمپ میں قریب 1 سو 70 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بتادیں کہ جے کے اے یو ایم اے کی طرف سے ‘ڈرگس آؤٹ، سپورٹس ان’ پروگرام کے تحت مارشل آرٹس کی وساطت سے صحت مند زندگی کے فروغ اور منشیات کے مضر اثرات کے متعلق پہلگام میں چار روزہ قومی سرمائی کیمپ منعقد ہوا۔

کیمپ، جس کو اے ایس سیمنٹس کا اشتراک حاصل تھا، کے دوران سری نگر میں ماہ جولائی میں منعقد ہونے والے قومی چمپئین شپ کے پیش نظر پہلے سرمائی ٹونگ ایل مو ڈو پرسمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

image