Sports » EventsPosted at: Feb 23 2017 7:12PM پیٹ میں گڑبڑی سے میدان سے بھاگے رینشا
پنے، 23 فروری (یو این آئی) آسٹریلوی اوپنر میٹ رینشا ہندستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میدان پر کھیلنے اترے لیکن لنچ سے پہلے ان کے پیٹ میں گڑبڑ کی وجہ سے فوری طور پر میدان سے باہر نکلنا پڑا۔
رینشا جب میدان سے باہر گئے تو اس وقت 28 واں اوور چل رہا تھا اور رینش کا اسکور 36 اور ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 82 رنز تھا۔
تاہم رینشا 59 ویں اوور میں میدان پر واپس آئے اور 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو اننگز کا سب سے زیادہ اسکور بھی رہا۔