
پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے قانون ساز پارٹی کے لیڈرسمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹر چودھری بہار کے ایسے 24 ویں شخص ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت دینے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔
...مزید دیکھیں 
جارجیا، 15 اپریل (یو این آیہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں زبردست پیش رفت کی ہے اور اسی پیش رفت کی وجہ ہی سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے جے ڈی وینس نے کہا ٹرمپ ایران کے ساتھ کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈ لاک ہوا، ٹرمپ نے کہا ایران نارمل ملک کی طرح رویہ رکھے تو ہم بھی اس کے ساتھ معاشی طور پر ایک عام ملک کی طرح سلوک کریں گے۔
...مزید دیکھیں 
پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بہار میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے بدھ کو سمراٹ چودھری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد البیلے انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر چودھری نے 2025 کے انتخابات میں عوام کی پسند سے وزیر اعلیٰ بننے والے نتیش کمار کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی برسوں پرانی قسم پوری کر لی ہے اس کے لیے انہیں ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات!
مسٹر یادو کا طنز اس واقعے کی طرف تھا جب تین سال پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو کی علیحدگی کے دنوں میں مسٹر چودھری نے پگڑی باندھ کر کہا تھا کہ اب وہ اسے نتیش کمار کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ہی اتاریں گے۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
...مزید دیکھیں 
گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
جالندھر، 15 اپریل (یو این آئی) پنجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے تقریباً نو ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپے مارے ہیں ای ڈی کی ٹیمیں بدھ کی صبح نو بجے جالندھر میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ متل کے گھر اور یونیورسٹی سمیت دیگر ٹھکانوں پر پہنچیں۔
...مزید دیکھیں 
دبئی، 15 اپریل (یو این آئی) دنیا کے پرتعیش ترین ہوٹلوں میں شمار ہونے والا دبئی کا ‘برج العرب’ وسیع پیمانے پر بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے کے تحت اگلے 18 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے ہوٹل کے منتظم ادارے ‘جمیرا گروپ’ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ہوٹل کے اندرونی حصوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے، تاہم اس کی اصل شناخت اور تاریخی طرزِ تعمیر کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کروڑی مل کالج نے دہلی یونیورسٹی کے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج میں منعقدہ پانچویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مردوں کے زمرے کا خطاب جیت لیا ہے ایک سخت فائنل مقابلے میں، جو اضافی وقت (ایکسٹرا ٹائم) تک جاری رہا، کروڑی مل کالج نے میزبان خالصہ کالج کو 78-79 سے شکست دی۔
...مزید دیکھیں