Tuesday, Jun 16 2026 | Time 20:06 Hrs(IST)
Regional

سیاسی ، ثقافتی اور معاشی واقعات زبان کی تشکیل اور اس کے ارتقاء پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں:راجیورنجن

سیاسی ، ثقافتی اور معاشی واقعات زبان کی تشکیل اور اس کے ارتقاء پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں:راجیورنجن

اعظم گڑھ ،13 ستمبر(یواین آئی) سیاسی ، ثقافتی اور معاشی واقعات زبان کی تشکیل اور اس کے ارتقاء پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح جب دو مختلف قومیں اور ثقافتیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں تو ایک نئ زبان وجود میں آتی ہے اس کی روشن مثال اردو ہے ان خیالات کااظہار ہریانہ پولیس میں اعلی عہدے پر فائز اور اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے مسٹر راجیورنجن نے یہاں شبلی نیشنل کالج کے شعبہ تاریخ میں" بھاشا اور زبان" کے موضوع پراپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے زبان کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوۓ تاریخی دستاویز ،ثقافتی تسلسل اور سماجی وسیاسی تبدیلیوں پر زبان کے اثرات کس طرح پڑتے اس پر زور دیا۔مسٹر راجیورنجن نے مزید کہا کہ زبان کے مطالعہ سے تاریخ کے مختلف ادوار کو سمجھا جا سکتا ہے۔اس پس منظر میں اردو اور ہندی کی اہمیت کو بھی انہوں اجاگر کیا اور دونوں زبانوں کے فوائد گنائے۔انہون نے کہا کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہمیں ہر زبان سیکھنی اور پڑھنی چاہئے ۔
پروگرا م کی صدارت شعبہ کے صدر پروفیسر علاءالدین خان نے کی انہوں نے کہا کہ زبان اور تاریخ کا گہرا تعلق ہے زبان کسی قوم کی تاریخ ،تہذیب اور سماجی وسیاسی ارتقاء کی عکاسی کرتی ہے جبکہ تاریخ زبان کی تشکیل اور ارتقاء پر اثر انداز ہوتی ہے۔تاریخ کی بدولت زبانوں کی اصل اس کی وسعت اور دوسری زبانوں سے اس کا تعلق واضح ہوتا ہے۔
انہوں نے طلباء وطالبات کو یہ تاکید کی کہ وہ مختلف زبانوں کو سیکھیں یہ ان کی معاشی ترقی کا باعث بھی ہوگا اور وہ اپنے اور دیگر ممالک کی تاریخ وثقافت کو بھی بآسانی سمجھ سکیں گے۔۔۔۔۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شہر یار نے کی مہمان کا تعارف ڈاکٹر تبریز عالم نے کرایا اور ڈاکٹر سدھارتھ سنگھ نے شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر شعبہ تاریخ کے طلبا و طالبات کثیر تعداد میں حاضر رہے۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
مودی کو سلوواکیہ کے اعلی ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا

مودی کو سلوواکیہ کے اعلی ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سلوواکیہ نے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا ہے سلوواکیہ کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی کو صدر پیٹر پیلیگرینی نے پیر کی رات ایک خصوصی تقریب میں سلوواکیہ کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز "دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس" سے نوازا  وزیر اعظم نے اس خصوصی اعزاز کے لیے صدر، سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے نیٹ کی دوبارہ امتحان کے پیشِ نظر ٹیلیگرام ایپ پر عارضی پابندی عائد کر دی

حکومت نے نیٹ کی دوبارہ امتحان کے پیشِ نظر ٹیلیگرام ایپ پر عارضی پابندی عائد کر دی

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) حکومت نے نیشنل ایلیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ- یو جی) کے دوبارہ امتحان کے پیشِ نظر فوری پیغام رسانی کی ایپ ٹیلیگرام پر 22 جون تک عارضی پابندی عائد کر دی ہے یہ اقدام نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی سفارش پر وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (میٹی) نے اٹھایا ہے حکومت کے اس فیصلے کے بعد کوئی بھی صارف 22 جون تک اس ایپ کا استعمال نہیں کر سکے گا۔

...مزید دیکھیں
چین کی سبسڈی برتری ہندوستان میں حکمتِ عملی پر مبنی پالیسی کی ازسرِ نو تشکیل کا تقاضا کرتی ہے

چین کی سبسڈی برتری ہندوستان میں حکمتِ عملی پر مبنی پالیسی کی ازسرِ نو تشکیل کا تقاضا کرتی ہے

(یو این آئی اسپیشل)ابھجیت مکھوپادھیائے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی جون 2026 کی میجک ڈیٹا بیس رپورٹ ایک ایسی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے جس پر اکثر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی، صنعتی سبسڈیز اب عالمی مسابقت کا ایک مستقل اور ساختیاتی حصہ بن چکی ہیں، کوئی استثنا نہیں  جب یہ سبسڈیز بڑی، مسلسل اور مخصوص شعبوں کو ہدف بنا کر دی جائیں تو یہ منڈیوں میں نمایاں بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں، رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2005 سے 2024 کے دوران ہندوستانی کمپنیوں کو اپنی چینی ہم منصب کمپنیوں کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے کہیں کم مالی معاونت حاصل ہوئی۔

...مزید دیکھیں
گجرات سے عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو جوڑنے والی توانائی پائپ لائن سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: حکومت

گجرات سے عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو جوڑنے والی توانائی پائپ لائن سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: حکومت

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے ان میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان گہرے سمندر میں گجرات کو عمان اور دیگر خلیجی ممالک سے جوڑنے والی ایک توانائی پائپ لائن تعمیر کر رہا ہے وزارت نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ان میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ ہند سرگرمی کے ساتھ ایک گہرے سمندر کی توانائی پائپ لائن تعمیر کر رہی ہے، جسے ’’مغربی ایشیا-ہندوستان ڈیپ واٹر پائپ لائن‘‘ (ایم ای آئی ڈی پی) کا نام دیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا

جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا

اسلام آباد،16 جون (یو این آئی) جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔

...مزید دیکھیں
معیاری تعلیم  عالمی ترقی کی بنیاد ،سابق طلبہ معاشرے کی خدمت کے لیے متحد ہوں: ڈاکٹر ظہیر قاضی

معیاری تعلیم عالمی ترقی کی بنیاد ،سابق طلبہ معاشرے کی خدمت کے لیے متحد ہوں: ڈاکٹر ظہیر قاضی

ممبئی ،16جون (یواین آئی) انجمن اسلام ایلومنائی ایسوسی ایشن نے برامپٹن، کینیڈا میں "کینیڈا الومنائی میٹ 2026" کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں کینیڈا کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سابق طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، انجمن اسلام شعبہ اطلاعات کے مطابق اس پروقار تقریب کا مقصد سابق طلبہ کو ایک دوسرے سے جوڑنا، باہمی روابط کو مضبوط بنانا، رہنمائی اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنا اور انجمن اسلام کی مشترکہ تعلیمی و سماجی وراثت کا جشن منانا تھا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ۔ایران تاریخی معاہدہ عالمی امن کی جانب اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی

امریکہ۔ایران تاریخی معاہدہ عالمی امن کی جانب اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی

لکھنؤ، 16 جون (یو این آئی) تنظیم برائے جوہری تخفیفِ اسلحہ، عالمی امن اور ماحولیات کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

نوجوانوں کا سپنا توڑ رہی ہے مودی حکومت: راہل

16 Jun 2026 | 7:58 PM

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے ہر نوجوان کا مستقبل محفوظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن مودی حکومت پیپر لیک، امتحانی بدانتظامی، منسوخ ہوتی بھرتیوں، بڑھتی ہوئی فیس، نجکاری اور گھوٹالوں کے ذریعے کروڑوں نوجوانوں کے سپنوں کو توڑ رہی ہے۔.

’رانابالی‘ میں ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ ووسلو کی انٹری

16 Jun 2026 | 7:22 PM

ممبئی، 16 جون (یواین آئی) ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ ووسلو ہندستانی سنیما میں فلم ’رانا بالی‘ کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ فلم سازوں نے آرنلڈ ووسلو کی سالگرہ کے موقع پر فلم سے ان کا کریکٹر پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں انہیں ’دی ڈیمن آف ڈراٹ‘ یعنی سر تھیوڈور ہیکٹر کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔.

آر آر یو اور جے کے ایس ڈی آر ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ ملے گا

16 Jun 2026 | 7:48 PM

سرینگر، 16 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)، جموں و کشمیر کیمپس نے منگل کے روز جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (جے کے ایس ڈی آر ایف) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔.