RegionalPosted at: Jul 16 2024 1:57PM بس اور ٹرک میں ٹکر، کچھ مسافر شدید زخمی
ساگر، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے راحت گڑھ کے قریب آج ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ صبح کے وقت پیش آنے والے اس حادثے میں بس کے دو مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔
واقعے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔الف الف