Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:41 Hrs(IST)
Regional

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔نینی تال ہائی وے پر ڈمپر سے ٹکرانے سے کار میں آگ لگ گئی ہے جس سے کار میں سور سبھی آٹھ افراد زندہ جل گئے۔
بریلی میں بھوجی پورا تھانہ علاقے میں نینی تال ہائی وے پر ہفتہ کی دیر رات خوفناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ بریلی سے بہیڑی کی جانب جارہی کار کا ٹائر پھٹنے کے بعد ڈیوائیڈر پھاندکر دوسری جانب سے آرہے ڈمپر میں جا گھسی۔ دھماکے کے ساتھ دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے کار سوار سبھی آٹھ لوگ زندہ جل کرمر گئے۔ فائر ٹیم نے بشمکل آگ بجھا کر گاڑیوں کو ہٹایا۔
بہیڑی باشندہ سمت گپتا کی کار بکنگ میں چلتی ہے۔ بتاتے ہیں کہ بہیڑی کے نارائن نگلا باشندہ فرقان نے بریلی کے لئے کار کی بکنگ کرائی تھی۔ بہیڑی کے محلہ جام باشندہ اویس کی بارات بریلی شہر میں فہم لان مین آئی تھی۔ اسی بارات میں آنے کے لئے کار بک کرائی گئی تھی ۔ بارات سے یہ لوگ دیر رات واپس بہیڑی لوٹ رہے تھے۔ بتاتے ہیں کہ بھوجی پورا تھانے سے آگے بہیڑی سمت میں دبھورا گاؤں کے نزدیک اچانک کار کا ٹائر پھٹ گیا۔ اس سے کار بے قابوہوکر ڈیوائیڈر پار کر دوسرے طرف چلی گئی۔
کار سامنے سے آرہے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ زور دار آواز ہوئی اور کار میں آگ لگ گئی۔ کار کو ڈمپر تقریبا 25 میٹر تک گھسیٹا ہوا چلا گیا۔ اس ڈمپر کے اگلے حصے میں بھی آگ لگ گئی۔ ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر گھبراہٹ میں کودکر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی گھلے سشیل چندربھان، سی او نواب گنج چمن سنگھ چاوڑا کے ساتھ ہی سی ایف او چندرموہن شرما پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔بمشکل آگ پر قابوپایا گیا۔ سبھی کار سوروں کے جل جانے کی حالت میں لوگوں کی تعداد اور پہچان نہیں ہوپارہی تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ خوفناک سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوئگی ہے۔ اتوار کی علی الصبح تک انکی شناخت ہوتی رہی۔
حادثے میں عرفان ولد بھورے باشندہ متا پور، عارف(24) ولد منی، شاداب(10)ولد عبدالماجد،آصف(22)ولد شمیم،عالم(22)ولد زاہد علی، ایوب(36)ولد یونس، منے(60)ولد اسماعیل اور آصف(28)ولد یوسف کی موت ہوگئی۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔