RegionalPosted at: Jun 20 2024 1:30PM چھتیس گڑھ کی دلپت ساگر جھیل میں کار گرنے سے تین کی موت
جگدل پور، 20 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے جگدل پور شہر میں دلپت ساگر جھیل میں کار گرنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 12:30 بجے اس وقت پیش آیا جب دھرم پورہ علاقے سے جا رہی کار بے قابو ہو کر دلپت ساگر جھیل میں گر گئی۔ کار میں سوار تین نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کرین کے ذریعے کار کو باہر نکالا اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیمراپال اسپتال بھیج دیا۔ نوجوان کی شناخت کے لیے انہوں نے گاڑی کا نمبر دیکھا، جو چھتیس گڑھ کے بھیلائی پاسنگ کا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفیوں کا تعلق بھی بھیلائی سے ہوسکتا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔