Wednesday, Aug 19 2026 | Time 08:43 Hrs(IST)
National

لوک سبھا میں مانسون سیشن کا پہلا دن پیپر لیک معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر

لوک سبھا میں مانسون سیشن کا پہلا دن پیپر لیک معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر

نئی دہلی، 20 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہ ہو سکا اور بار بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن ارکان وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
ایوان میں آج صبح سے ہی نعرے بازی اور ہنگامے کی وجہ سے بار بار کارروائی ملتوی کی جاتی رہی، اور دن میں آخری بار دوپہر تین بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر بھی ہنگامے کا سلسلہ جاری رہنے پر پریذائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے کارروائی کو کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ آج دوپہر تین بجے کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر کانگریس، ڈی ایم کے، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔ وہ نیٹ پیپر لیک معاملے اور وزیر تعلیم پردھان کے استعفے کے مطالبے پرزوردے رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھیں جن پر نیٹ پیپر لیک کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
پریذائیڈنگ آفیسر پال نے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جانے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کی اپیل کی۔ اس اپیل کے باوجود ہنگامہ نہ رکنے پر مسٹر پال نے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔ اس سے قبل لنچ بریک کے بعد بھی کارروائی ٹھیک سے نہیں چل سکی اور پریذائیڈنگ آفیسر کو ایوان کی کارروائی تین بجے تک کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔ کھانے کے وقفے کے بعد جیسے ہی ڈھائی بجے کارروائی شروع ہوئی، پریذائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے رول 377 کے تحت اپنے مسائل اٹھانے کے لیے کہا، لیکن اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پلے کارڈز لے کر ایوان کے وسط میں آ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔
مسٹر پال نے کہا کہ عوام نے ارکانِ پارلیمنٹ کو اپنی امیدوں کے ساتھ لوک سبھا میں بھیجا ہے۔ ایوان میں پلے کارڈز اور بینر لے کر آنا اور نعرے بازی کرنا مناسب نہیں ہے اور اس کی اجازت نہیں ہے۔ کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس کے کے سی وینوگوپال نے کورم کا مسئلہ اٹھایا۔ اپوزیشن کے کچھ ارکان نے الزام لگایا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو ایوان میں آنے سے روکا جا رہا ہے، لیکن مسٹر پال نے اس الزام کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ایسا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے اپوزیشن ارکان سے ہنگامہ بند کر کے اپنی اپنی نشستوں پر لوٹنے کی اپیل کی، لیکن ہنگامہ جاری رہنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی تین بجے تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔
سیشن کے پہلے دن صبح 11 بجے کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔ اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی اور کچھ ارکان کو سوال پوچھنے کی اجازت بھی دی۔
تاہم ہنگامے کی وجہ سے کچھ بھی سنائی نہیں دیا۔ مسٹر برلا نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے کہا کہ مانسون سیشن کا آج پہلا دن ہے، وہ ہنگامہ نہ کریں اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلنے دیں۔ وہ تمام ارکان کو قواعد کے مطابق اپنی بات کہنے کا پورا وقت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ اور شور شرابے کا عوام میں اچھا پیغام نہیں جاتا۔ یہ ایوان لوگوں کے مسائل اور مشکلات پر بحث کرنے اور ان کا حل نکالنے کے لیے ہے۔ وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوالات چلنے دیں۔ اپوزیشن ارکان پر مسٹر برلا کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ ہنگامہ کرتے رہے۔ اس پر اسپیکر نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔
اس کے بعد بھی نیٹ پیپر لیک اور وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی میٹںگ دن بھر کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے کارروائی کئی بار ملتوی کرنی پڑی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے کئی شرطیں رکھ دیں

18 Aug 2026 | 11:41 PM

تہران، 18 اگست (یواین آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے سامنے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کئی شرطیں رکھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے اور فوجی دھمکیاں بند کرنے تک یہ آبی گزرگاہ نہیں کھولی جائے گی۔.

یوپی کے محمد توحید ایشین یوتھ ہینڈبال چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کو کوچنگ دیں گے

18 Aug 2026 | 10:06 PM

لکھنؤ، 18 اگست (یواین آئی) اترپردیش کے ہینڈبال کوچ محمد توحید کو اردن کے عمان میں 20 سے 31 اگست تک ہونے والی 11ویں ایشین یوتھ مینز ہینڈبال چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی یوتھ مینز ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم ایشیا کی نوجوان ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرے گی۔
ہندوستانی ٹیم کا قومی تربیتی کیمپ 27 جولائی سے 18 اگست تک علی گڑھ کے پاونا فاؤنڈیشن میں منعقد ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے مقابلے کی تیاری مکمل کی۔ کیمپ میں تکنیک، فٹنس، حکمت عملی اور ٹیم کے درمیان بہتر تال میل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یو این آئی۔ م س.

’’اننیا راج ایک فائٹر تھیں، خدا ان کی روح کو سکون دے، وہ اب ایک بہتر مقام پر ہیں‘‘: سیرت کپور

18 Aug 2026 | 6:08 PM

ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) اداکارہ سیرت کپور نے اپنی فلم ’ماریچ‘ کی شریک اداکارہ اننیا راج کے انتقال پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اننیا راج کا تقریباً ایک ماہ قبل انتقال ہوا تھا، جس کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ .