Friday, Feb 13 2026 | Time 21:34 Hrs(IST)
National

آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

آرٹیفیشیل انٹلی جنس صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) دنیا کے تمام شعبہ حیات پر حاوی ہوتے آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) کے امکانات اور خدشات پر روشنی ڈالتےہوئے معروف صحافی اسد مرزا نے کہا کہ اے آئی صحافت کا معاون ہے متبادل نہیں, یہ بات انہوں نے گزشتہ شام عالمی کتاب میلہ میں 'کونسل آف مسلم ایلڈرس'کے زیر اہتمام 'اے آئی فور ہیومنٹی: ریلیجیس پریسپکٹیوآن ایتھیکل آرٹیفیشیل انٹلی جنس' کے عنوان سے منعقدہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔
انہوں نےکہا کہ جہاں تک صحافت میں مصنوعی ذہانت کا تعلق ہے، جب مصنوعی ذہانت منظرعام پر آئی تو شدید خدشات پیدا ہوئے کہ یہ خاص طور پر تحریری شعبے اور مواد کی تیاری میں ملازمتوں کو ختم کردے گی۔ یہ خدشات کسی حد تک درست بھی ثابت ہوئے لیکن ایک حد تک ہی۔ گزشتہ برس مارچ میں معروف اطالوی اخبار ایل فولجیو نے پہلی مرتبہ چار صفحات پر مشتمل ایک ضمیمہ شائع کیا جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا تھا—خبروں کا انتخاب، صفحہ سازی، خبر کی ترتیب، ایڈیٹنگ، سب کچھ اے آئی نے کی تھی۔اس میں سب کچھ تھا لیکن انسانی جذبات جو خبروں نمایاں ہوتے ہیں، غائب تھے۔
مسٹر اسد مرزا جو یو این آئی اردو سروس کے ایڈیٹر بھی ہیں، نے مزید بتایا کہ اگلے دن برطانوی اخبار دی گارڈین نے اس ضمیمے کو اپنے اے آئی ٹول کو دے کر اس کے معیار کا تجزیہ کروایا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ خبروں کا انتخاب اچھا تھا، ایڈیٹنگ تیز اور درست تھی، مگر انسانی عنصر غائب تھا۔ خبریں محض کمپیوٹر سے پیدا شدہ محسوس ہو رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی مواد تیار کرنے میں مدد دے سکتی ہے لیکن اس مواد پر انسانی نگرانی ناگزیر ہے۔ انسانی لمس کے بغیر خبر قاری سے جڑ نہیں پاتی، اس کی توقعات پوری نہیں کر سکتی۔ لہٰذا مصنوعی ذہانت صحافت میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، مگر مکمل متبادل نہیں اور نہ ہی صحافت پر مکمل طور پر غالب نہیں آسکتی، کم از کم فی الحال نہیں۔
انہوں نے قرآنی حوالوں سے یہ بات ثابت کی کہ ایسے شواہد کہیں موجود نہیں ہیں جن میں اے آئی کی مخالفت یا ممانعت اسلام میں کی گئی ہو۔ درحقیقت قرآن اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ لوگ اپنے وسائل کو اپنی زندگی بہتر بنانے اورفائدہ اٹھانے کے لئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی پر اسلام کا موقف یہ ہے کہ عبادت کے علاوہ ہر نئی چیز کا استمعال اس وقت تک جائزقرار دیتا ہے جب تک کہ وہ ممانعت کے دائرے میں داخل نہیں ہوتی۔
معروف صحافی اور ایڈیٹر گلڈزآف انڈیا کے صدر سنجے کپور نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ رپورٹنگ وہ چیز ہے جو اے آئی کے مقابلے میں سب سے بڑی طاقت رکھتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ادارے اب رپورٹنگ پر کم خرچ کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ پر زیادہ انحصار ہے۔
ایلون مسک نے کہا تھا کہ مستقبل میں پلمبر کی نوکری محفوظ رہے گی، لیکن صحافی کی نہیں، خاص طور پر اگر وہ صرف سوال پوچھنے تک محدود ہو جائے۔ لیکن درحقیقت اس طرح وہ رپورٹر خود اے آئی کو مضبوط بنا رہا ہوتا ہے۔
انہوں نے اے آئی کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں میڈیا برادری کواے آئی کے خطرات کا مکمل ادراک نہیں۔ اے آئی، مثلاً چیٹ جی پی ٹی، دو سال پرانی ہونے کے باوجود عام صحافی سے بہتر تحریر لکھ سکتی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ملازمتیں ختم ہوں گی۔ اگر صحافت میں جذباتی وابستگی، زمینی رپورٹنگ اور انسانی تجربہ شامل نہ ہوا تو اے آئی صحافیوں کی جگہ لے لے گی اور لوگوں کو خبر بھی نہیں ہوگی کہ یہ کب اور کیسے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم سوال ہے۔ اے ائی کو قابو میں رکھنے کے لیے ضابطے اور نگرانی کی سخت ضرورت ہے اور جب تک ڈویلپرز اور ادارے اخلاقیات اور صحافتی اقدار کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے، غلط معلومات پھیلتی رہیں گی۔
جواہرلا نہرویونیورسٹی میں اسسٹنٹ پرفیسر ڈاکٹر مدثر قمر نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم سوال ہے۔ آج اے آئی کے ایسے ٹولز موجود ہیں جو حوالہ جاتی فہرست، لٹریچر ریویو، گرامر چیکنگ وغیرہ سب کچھ کر دیتے ہیں۔ بعض طلبہ مکمل طور پر اے آئی پر انحصار کرنے لگے ہیں، جس سے تحقیق غیر انسانی اور غیر تخلیقی ہورہی ہے لیکن اس کے مثبت پہلو بھی ہیں، مثلاً زبان میں کمزوری رکھنے والے طلبہ کے لیے مددگار ہونا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کو اے آئی کے استعمال میں احتیاط اور سمجھ بوجھ کا توازن قائم کرنا ہوگا۔
مباحثے کی نظامت ڈاکٹر ذکرالرحمان نے کی۔ اہم شرکاء میں مشہور صحافی سہیل انجم، معصوم مرادآبادی، جاوید اختر، عابد انور وغیرہ شامل تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

امریکہ کی شاندار بیٹنگ:نیدر لینڈز کو 196 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

13 Feb 2026 | 9:18 PM

چنئی،13 فروری( یو این آئی )چنئی کے تاریخی چیپک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن امریکی بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا مجموعی اسکور کھڑا کیا۔سائی تیجا مکاملا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مڈل آرڈر میں شبھم نے بہترین کھیل پیش کیا اور 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈے سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یواین آئی ۔م ا ع.

گزشتہ دسمبر تک کی سماجی تحفظ کی پنشن ادا کر دی گئی ہے: اویناش

13 Feb 2026 | 9:26 PM

جے پور، 13 فروری (یو این آئی) راجستھان کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر اویناش گہلوت نے جمعہ کو اسمبلی میں بتایا کہ ریاست میں سماجی تحفظ کی پنشن اسکیم کے تمام زمروں کے اہل اور تصدیق شدہ مستفیدین کو گزشتہ دسمبر تک کی پنشن رقم ادا کر دی گئی ہے اور گزشتہ جنوری کی پنشن بھی جلد ہی مستفیدین کے کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔ .

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .