Saturday, Mar 14 2026 | Time 13:59 Hrs(IST)
National

مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں

مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحفظ اوقاف کنونشن ٹالکٹورہ اسٹیڈیم میں

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 22 اپریل بروز منگل صبح دس بجے تالکوٹرہ انڈور اسٹیڈیم میں "تحفظ اوقاف کانفرنس" کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے۔
اس کانفرنس کے داعیوں میں بورڈ کے نائب صدور میں مولانا سید ارشد مدنی، مولانا عبیداللہ خاں اعظمی، سید سعادت اللہ حسینی، مولانا اصغر امام مہدی سلفی ،مولانا محمد علی محسن نقوی، مولانا سید محمود اسعد مدنی، بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی اور بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سیدقاسم رسول الیاس شامل ہیں۔
اس کانفرنس سے ملک کے ممتاز مسلم قائدین، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، ارکان پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے کارکنان اور اقلیتی گروپوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
وقف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم نے وقف کی انتظامیہ کے لیے اہم چیلنجز پیدا کیے ہیں اور مسلم کمیونٹی کے آئینی حقوق کو مجروح کیا ہے۔ کانفرنس میں ایسے تمام معاملات پر توجہ دی جائے گی۔
اس کانفرنس میں خواتین کے لئے بھی نظم کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

لکھنؤ، 14 مارچ (یو این آئی) سماجوادی پارٹی اتر پردیش کی سیاست میں مضبوط گرفت بنانے کے بعد اب اپنے دائرۂ اثر کو بڑھاتے ہوئے شمال مشرقی ہندستان میں بھی سرگرم ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

دھرم شالہ میں نائب صدر کے دورے سے قبل پیرا گلائیڈنگ اور ڈرون اڑانے پر پابندی

دھرم شالہ، 14 مارچ (یو این آئی) نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے ہفتہ کو دھرم شالہ سب ڈویژن کے دورے سے قبل انتظامیہ نے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگڑا ضلع کے کئی حصوں میں پیرا گلائیڈنگ، ہوائی کھیلوں اور ڈرون چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

14 Mar 2026 | 1:27 PM

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'ایکس' پر ہفتہ کو لکھا کہ"لوک سبھا میں میں نے حکومت سے براہ راست سوال پوچھا تھا کہ 2021 میں کسانوں سے کیا گیا فصل کی لاگت کے ساتھ 50 فیصد قانونی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا وعدہ اب تک پورا کیوں نہیں ہوا۔ حکومت نے جواب دینے سے بچتے ہوئے صرف اپنی پرانی ایم ایس پی پالیسی .

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ہوگی ریلیز

14 Mar 2026 | 12:43 PM

ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلے کمپٹیشن پر مبنی 'رفتار' آرزو، محبت اور لالچ کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ آدتیہ نمبالکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 'کانپا فلم' کے بینر تلے پتر لیکھا نے پروڈیوس کیا ہے۔ .

ہریانہ میں گیس سلنڈر کی قلت، ڈھابوں پر کھانا مہنگا ہوا

14 Mar 2026 | 1:46 PM

چنڈی گڑھ، 14 مارچ (یو این آئی) ہریانہ میں گیس سلنڈر کی قلت اب واضح طور پر نظر آنے لگی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی گیس ایجنسیوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ ایجنسیوں پر پہنچ کر خود ہی سلنڈر لینے پر مجبور ہیں۔ فتح آباد کے ٹوہانہ میں تو ایجنسی کے دروازے کھلنے سے پہلے ہی لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ قطار میں آگے لگنے کے لیے لوگ دوڑتے ہوئے نظر آئے۔ گیس کی کمی کا اثر اب بازار اور کاروبار پر بھی پڑنے لگا ہے۔.