Saturday, Mar 22 2025 | Time 20:24 Hrs(IST)
National

قرول باغ کے طبیہ کالج میں حکیم اجمل خاں نیشنل میوزیم بنایا جائے

قرول باغ کے طبیہ کالج میں حکیم اجمل خاں نیشنل میوزیم بنایا جائے

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کے موقع پر ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کی تقریب منعقد
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہر سال 12 فروری کو ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ 2011 سے منایا جاتا ہے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر پروفیسر مشتاق احمد نے اس موقع پرصدارتی خطاب میں کہا کہ ہم مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو ہندوستان میں طب یونانی کے حوالے سے اپنا آئیڈیل مانتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل سمیت تمام عہدہ داران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہذا نے اب تک جو بھی موومنٹ چلایا وہ ہمارے اخلاص کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے وزارت آیوش قائم کرکے ہم پر احسان کیا اور طب یونانی کو دوسری دیسی طبوں کے ساتھ واجب حق بھی دیا مگر آفیشیل اکثر تنگ نظری اور متعصبانہ رویہ اپناتے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری نوکریوں میں یونانی ڈاکٹروں کا تقرر نہیں ہوپاتا۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے استقبالیہ خطاب میں عالمی یونانی میڈیسن ڈے منانے کے مقصد اور طبی کانگریس کے عزائم اور اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمارے مقدر میں ہے وہ ہمیں مل کر رہے گا، لہٰذا ہمیں مصلحت سے کام نہیں لینا چاہیے، انکساری کے ساتھ مسائل اور مطالبات کو ہمیں حکومت وقت کے سامنے پیش کرتے رہنا چاہیے۔ لوگ کہتے ہیں کہ طبی کانگریس ہمیشہ حکومت کی مخالفت کرتی رہتی ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مسائل سے حکومت کو آگاہ کرنا اور ان سے ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کرنا کوئی مخالفت نہیں ہے۔ جمہوریت میں عوام جو مطالبہ حکومت سے کرتے ہیں اسے پورا کرنا اس کا کام ہے اور بنیادی طور پر جمہوریت کا یہی تقاضا ہے۔
ینئر حکیم ایس پی بھٹناگر نے کہا کہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے کامیاب انعقاد کے لیے میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ذمہ داروں بالخصوص سیّد احمد خاں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ بڑی تندہی کے ساتھ ہر سال 12 فروری کو حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ بڑا غیر معمولی اور اہم کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب 2010 میں محکمہ آیوش، حکومت ہند نے کُل جماعتی طبّی میٹنگ بلائی تھی تو اس میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے میں نے نمائندگی کی تھی۔ اس میں ہر سال 12 فروری کو یونانی میڈیسن ڈے منائے جانے کا فیصلہ ہوا اور طبّی کانگریس نے سب سے پہلے اس کی شروعات 2011 سے کی۔
ڈاکٹر سیّد فاروق نے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں میں کوئی نئی اینٹی بایوٹک دوا نہیں بنی ہے، کورونا میں یہ ثابت ہوگیا کہ ہر بل اینٹی بایوٹک آج بھی کامیاب ہے۔ دنیا میں 80 فیصد لوگ آج بھی ہربل پر انحصار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ایس ایم عارف زیدی نے کہا کہ حکیم اجمل خاں نے اس زمانے میں جب یونانی پیتھی کو کچل دیا گیا تھا اس وقت نہ صرف انہوں نے اس کا پرچم لہرایا بلکہ قرول باغ میں طبیہ کالج کی بنیاد رکھ کر بڑا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا۔ وہ صرف ایک حکیم اور طبیب نہیں تھے بلکہ ایک سوشلسٹ، مجاہد آزادی کے ساتھ وژنری شخصیت تھے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب انہوں نے دریاگنج میں یتیم خانہ کھولا تو اس کا نام یتیم خانہ نہیں رکھا بلکہ بچوں کا گھر رکھا۔ حکیم اجمل خاں کے پڑپوتے جناب مسرور احمد خاں نے خاندان شریفی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد تقریب میں مہمانان کے ہاتھوں یادگار مجلہ عالمی یوم یونانی میڈیسن ’حکیم سیّد خلیفۃ اللہ حیات و خدمات‘کی رسم اجرا کے علاوہ تقسیم ایوارڈز عمل میں آیا اور سمپوزیم بعنوان طب یونانی، مسائل اور حل پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مہاراشٹر کی لاتور لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ شیواجی رائو کالگے اور مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ روچی ویرا نے شرکت کی۔ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے ڈاکٹر سیّد فاروق، پروفیسر محمد ادریس، پروفیسر ایم اے جعفری، پروفیسر محمد مظاہر عالم، ڈاکٹر رگھوویر سنگھ اور پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی نے شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں منظورشدہ تجاویز میں (۱) نیشنل یونانی یونیورسٹی کا قیام (۲) نیشنل کمیشن فار اِنڈین سسٹم آف میڈیسن میں طب یونانی کا علاحدہ بورڈ کا قیام (۳) ہر صوبہ میں قائم محکمہ آیوش کے اندر طب یونانی کے ایک ٹیکنیکل آفیسر کے تقرر کو یقینی بنایا جائے (۴) نیشنل ہیلتھ مشن/ اسکیم میں طب یونانی کو آیوروید کے مساوی تقرر کو یقینی بنایا جائے (۵) اے اینڈ یو طبیہ کالج میں حکیم اجمل خاں نیشنل میوزیم اور لائبریری قائم کی جائے (۶) ہر راجدھانی میں CGHS یونانی شفاخانہ قائم کیا جائے (۷) آیوروید کے ساتھ طب یونانی کے ڈاکٹروں کو بھی ریلوے اور افواج کے اسپتالوں میں تقرر دیا جائے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر خبیب احمد نے ادا کیے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شجاع الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے والوں میں ڈاکٹر ایس ایم حسین، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب، ڈاکٹر ندیم عثمانی، ڈاکٹر لائق علی خان، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر مجیب الرحمن، حکیم رشادالاسلام، ڈاکٹر صباحت اللہ، ڈاکٹر ناصر علی چودھری، ڈاکٹر ڈی آر سنگھ، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر ایس کے ایل حمیدالدین، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر شکیل ہاپوڑی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر اعزاز علی قادری ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم ارباب الدین، حکیم عزیر بقائی، ڈاکٹر عبداللہ خاں رئوف، حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، محمد نوشاد، ایڈووکیٹ شان جبین قاضی، ڈاکٹر بشریٰ انجم، اسرار احمد اُجینی، محمد اویس، ندیم عارف، محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
یو این آئی۔ایف اے۔م الف

خاص خبریں
حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

چنئی، 22 مارچ (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو کہا کہ موجودہ آبادی کی بنیاد پر مجوزہ حد بندی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چال ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گوا میں سینکڑوں کروڑ روپے کے گھپلے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سکھو نے شاہ سے ملاقات کی ، معاوضے کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی

سکھو نے شاہ سے ملاقات کی ، معاوضے کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے ہفتہ کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ان سے آفت سے ہوئے نقصان کے لیے معاوضہ کی رقم جاری کرنے کی درخواست کی۔

...مزید دیکھیں
میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) غیر سرکاری تنظیم بھارت گورو رتن شری سمان پریشد نے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی اور ہریانہ کے پروفیشنل وزیر اروندکمار شرما اور اولمپک ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی پیشہ ور پہلوان روی کمار دہیا کو معاشرے کی ترقی میں ان کی شراکت کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'میک ان انڈیا' مہم کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مودی نے جو پرکشش وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14  اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14 اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے لئے 14 اراکین اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

ہندوستان اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور اٹلی نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

22 Mar 2025 | 8:17 PM

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'میک ان انڈیا' مہم کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مودی نے جو پرکشش وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔