NationalPosted at: May 9 2026 9:41PM ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ، 9 مئی (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ڈاکٹر سعود علی خاں ( سابق پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، سابق قومی سکریٹری آل اند یا یونانی طبی کانگریس اور سابق رکن سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ) کے انتقال (4 مئی 2026) پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک مشفق اور کہنہ مشق استاد تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز راجستھان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل جے پور سے بحیثیت لکچرار کیا تھا اور بعد ازاں بطور پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے طویل عرصے تک وابستہ رہے۔ ان کا آبائی وطن ریاست ٹونک (راجستھان) تھا۔ ان کے انتقال سے طبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوا۔ تعزیتی نشست میں ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی گئی۔
اظہار تعزیت کرنے والوں میں پروفیسر اختر حسین چودھری، ڈاکٹر شمس الآفاق، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری ، ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی ، ڈاکٹر نجم السحر ، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی ، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی ، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی ، ڈاکٹر فہیم ملک ، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز، ڈاکٹر شجاع الدین، حکیم محمد مرتضی دہلوی ، حکیم رشاد الاسلام اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے