Tuesday, Sep 8 2026 | Time 15:16 Hrs(IST)
National

الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں ملک کے80 ویں جشن یوم آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام

الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں ملک کے80 ویں جشن یوم آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جشن آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن کے متعلقین اور علاقہ کے معزز حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی  اس موقع پر ایک لیکچر پروگرام اور یوم آزادی کوئیز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی شروعات محمد حسن ندوی کے تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ بعد ازاں قومی ترانا ہوا اور پرچم کشائی کی گئی۔ پروگرام کی شروعات میں فاؤنڈیشن کے جنرل سکرٹری ثاقب یاسین نے فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد اور مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔
مہمان اعزازی انتخاب نیازی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ آزادی حاصل کرنے میں ملک کے ہر طبقہ اور ہر مذہب کے افراد نے اپنی جان کی قربانیاں دیں اور انگریزوں سے لوہا لیتے ہوئے اپنی شہادتیں پیش کیں، تب جاکر اس آزادی کو حاصل کیا جا سکا۔ موضوع کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ یہ آزادی صحیح معنی میں آزادی تب ہی کہلاے گی جب ملک کا ہر باشندہ غربت سے، خوف سے آزاد ہواور اسے اپنی رائے دینے کی پوری آزادی ہو۔ اب اس آزادی کو دائم اور قایم رکھنے کی ذمہ داری ہماری نئی نسل کے نوجوانوں کے کندھوں پرہے۔
اس موقع پر محمد حسن ندوی نے یوم آزادی کی1857 سے لے کر 1947 تک کی مختصر تاریخ پیش کی اوربتایا کہ اس آزادی کو حاصل کر نے میں ہر مذہب کے لوگوں نے اپنی قربانیاں پیش کیں یہاں تک کے مدارس کے طلبہ اور علماء حضرات نے بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہم اس ملک کی بقاء اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
مسٹرسید شعیب احمد،لائبریری اینڈ انفارمیشن آفیسر، سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہند نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مہمانوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ آپ نے الحکمہ فاؤنڈیشن کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن گزشتہ 36برس سے جس استحکام کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں جیسے صحت، تعلیم، بازآبادکاری، کمپٹیشن کی تیاری،اخلاقی اقدار، بقائے امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے جو کام انجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہئے خصوصی طور پر مقابلہ جاتی امتحانات جیسے یو پی ایس سی اور ایس ایس سی کے امتحانات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ یاد رکھئے تعلیم ہی ملک اور افراد کی ترقی کی ضامن ہے۔
مرکزی دفتر واقع ذاکر نگر، نئی دہلی میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت محمد شعیب، ریٹایرڈ چیف لائبریرین، ھمدرد یونیورسٹی، نئی دہلی نے کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے تحریک آزادی کے شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریک آزادی کے شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کیوں کہ انکی قربانیوں کی بدولت آزادی کی یہ دولت نصیب ہوئی جوکہ ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے ایسا نہیں ہے کہ ہماری نئی نسل کے پاس بڑے کارنامے انجام دینے کا کوئی موقع نہیں بلکہ آزادی کے بعد بہت سے افراد نے وہ کارنامے انجام دئے جو مادر وطن کی بقاء اور ہمہ جہتی ترقی میں معاون اور مددگار بنے۔
اس موقع پرمنعقد کوئز کمپٹیشن میں تقریبا 30 لوگوں نے شرکت کی جس کے لئے ۰۲ منٹ دئے گئے تھے اس پروگرام میں جنید عالم، اول، جاوید اور مفید دوئم اور پرویز عالم اور مدسر عالم سوئم مقام حاصل کرنے والے شرکاء کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا جن کو الحکمہ فاؤنڈیشن کے سالانہ جلسہ میں انعامات سے نوازہ جائے گا۔ اس موقع پر پروگرام میں شرکت کر نے والے کچھ بچوں نے قومی ترانے بھی پیش کئے۔اس کے علاوہ ثنا ء فاطمہ نے تعلیم کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی اور ایکخصوصی انعام کی حقدار بنیں۔
الحکمہ لائبریری اینڈ اسکل ڈولپمنٹ سینٹر، ذاکر نگر، نئی دہلی کے لائبریرین مصطفی عالم نے تمام مہمانوں کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کے سبھی ساتھیوں بالخصوص سعد عالم، جاوید، جنید، پرویز، محمد اظہر اور سعود عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف

خاص خبریں
مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے  متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر جائیں گے اور وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گ وزیراعظم دفتر نے پیر کو بتایا کہ نریندر مودی اس موقع پر عوامی ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے وڈودرا میں وزیراعظم مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے 326 کلومیٹر طویل تین حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جیو کے 10 سال  مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا  روڈ میپ پیش  کیا

جیو کے 10 سال مکمل ۔ آکاش امبانی نے آئندہ دس سال کا روڈ میپ پیش کیا

ممبئی،7 ستمبر(یو این آئی) آئندہ دہائی میں مصنوعی ذہانت( اے آئی)، کنیکٹوٹی اور ٹیکنالوجی جیو کی توجہ کا مرکز ہوں گے کمپنی ہندوستان میں تیار کی گئی ٹیکنالوجی کو عالمی منڈیوں تک لے جانے کی بھی تیاری کر رہی ہے جیو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو تحریر کردہ مکتوب میں چیئرمین آکاش امبانی نے کمپنی کے اگلے مرحلے کے لیے اس روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں

سنجے کمار اگروال نے راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

جے پور، 7 ستمبر (یو این آئی) جسٹس سنجے کمار اگروال نے پیر کے روز یہاں راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
حد بندی بل   منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

حد بندی بل منظور کرانے میں اکثریت کے انتظار میں حکومت پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کو روکے ہوئے ہے: کانگریس

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے 25 دن بعد بھی اجلاس کا اختتام نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لوک سبھا میں حد بندی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت جمع کرنے کی کوشش میں پارلیمنٹ کے اجلاس کو 'وینٹی لیٹر' پر رکھے ہوئے ہے۔

...مزید دیکھیں
لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

لداخ میں گلیشیائی پانی کا تحفظ

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
لداخ اپنی جغرافیائی ساخت، برف پوش پہاڑوں، وسیع گلیشیئرز اور سرد صحرائی ماحول کے باعث ہندوستان کے منفرد خطوں میں شمار ہوتا ہے  یہاں قدرت نے پانی کے بڑے ذخائر گلیشیئرز اور برف کی شکل میں فراہم کیے ہیں، لیکن دوسری جانب زرعی زمینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہا ہے  یہی تضاد لداخ کی دیہی معیشت کے لیے ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے کہ ایک طرف گلیشیائی پانی بڑی مقدار میں موجود ہے اور دوسری طرف ہزاروں ایکڑ زرعی زمین صرف آب پاشی کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بنجر یا کم پیداوار کا شکار ہے۔

...مزید دیکھیں
این ایم اے  سی سی بنا  ہندوستان کا بڑا  ثقافتی پلیٹ فارم

این ایم اے سی سی بنا ہندوستان کا بڑا ثقافتی پلیٹ فارم

ممبئی، 7 ستمبر،(یو این آئی) ہندوستانی آرٹ اور دنیا بھر سے بڑے ثقافتی شوز کو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں تین سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مارچ 2023 میں کھلنے کے بعد سے، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے 3,500 سے زیادہ شوز کی میزبانی کی، تقریباً 2.5 لاکھ شائقین کو راغب کیا، اور 15 سے زیادہ زبانوں میں 10,500 فنکاروں کو پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

جماعت اسلامی ہند کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا منصوبہ،سہارنپور مسجد کے انہدام غیر آئینی

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) سہارنپور کلکٹریٹ مسجد کی شہادت کو غیر آئینی، نیپال کے سیلاب کی تباہ کاری کو تشویشناک اور ملک میں بڑھتے ہوئے ذات پات پر مبنی جرائم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ یہ ملک کی شبیہہ کو ملیامیٹ کر رہے ہیں یہ بات منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے کہی ہے۔

...مزید دیکھیں

یمنی فورسز کی حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی، صنعا واپس لینے کا عزم۔ دو آخری

08 Sep 2026 | 1:33 PM

عالمی ادارۂ صحت نے پیر کو بتایا کہ 23 اگست سے اب تک کم از کم 728 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر تعز اور مغربی ساحلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ادارے کے مطابق صرف تعز سے جمعرات کے بعد سے اندازاً 21,000 افراد، یعنی تقریباً 3,000 خاندان، بے گھر ہو چکے ہیں۔صنعا سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کے یوسف ماوری نے کہا کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ ان اعدادوشمار میں پیر کے واقعات شامل نہیں ہیں۔.

پنجاب کو برباد کر چکی مان حکومت کے وزیر چیما، گلزار سنگھ کی موت کے ذمہ دار، دیں استعفیٰ : باجوہ

08 Sep 2026 | 3:03 PM

نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے ریاست کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیما کا استعفیٰ مانگتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نشے کے مسئلے پر حکومت کے دعوے کی مخالفت کرنے والے گلزار سنگھ پر چیما نے معافی مانگنے کا دباؤ بنایا جس سے پریشان ہو کر گلزار نے سلفاس کھا کر خودکشی کر لی۔.

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

08 Sep 2026 | 2:35 PM

دبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) افغانستان اکتوبر اور نومبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔ اس دوران تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیلی جائے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک میچوں کے مقامات کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سیزن کا آغاز 9 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ یہ تاریخ جاپان میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے ٹی-20 ٹورنامنٹ کے فائنل کے چھ دن بعد کی ہے، بشرطیکہ افغانستان فائنل تک پہنچے۔ اس کے بعد 17 سے 23 اکتوبر تک ایک روزہ میچوں کی سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی، جس میں افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ سرفہرست دو .

’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان، 5 فروری 2027 کو ہوگی نمائش

07 Sep 2026 | 5:01 PM

ممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) پروڈیوسر شلیش ایس. سنگھوی اور فلم ساز پلاشش مچل نے شرڈی واقع سائیں بابا مندر میں حاضری دے کر اپنی فلم ’تیرا سائیں‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سائیں بابا کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر مبنی اس فلم میں سنجے مشرا سائیں بابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سیاجی شندے، منوج جوشی، اومکار داس مانک پوری، اویکا گور اور روہن مہرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔.