Wednesday, Aug 19 2026 | Time 14:40 Hrs(IST)
National

کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو

کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے اتوار کو یہاں منعقدہ کل جماعتی میٹںگ میں حکومت نے اپوزیشن سے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام مسائل پر بحث کرائی جائے گی اور سیشن کے دوران لائے جانے والے بلوں کی معلومات بھی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے سے دی جائے گی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آل پارٹی میٹنگ اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تجاویز اور خیالات رکھے۔ حکومت نے تمام تجاویز کو سنجیدگی سے سنا ہے اور ان پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر پارٹی کو اپنی بات رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ہموارطریقے سے چلے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام مسائل پر بحث کے لیے تیار ہے۔ مانسون سیشن کے لیے فی الحال آٹھ بلوں کو درج کیا گیا ہے اور اگر کوئی اضافی قانون سازی کا کام ہوگا تو پارلیمانی روایات کے مطابق اس کی معلومات بھی پہلے سے سیاسی جماعتوں کو دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے سے کسی کو سیاسی فائدہ نہیں ملتا، بلکہ جمہوریت متاثر ہوتی ہے اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے۔
ترنمول کانگریس سے الگ ہونے والے 20 ارکان پارلیمنٹ کو آل پارٹی میٹنگ میں مدعو کرنے پر اپوزیشن کے واک آؤٹ سے متعلق سوال پر مسٹر رجیجو نے کہا کہ ان ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر سے نیشنل سٹیزنز پارٹی آف انڈیا کے طور پر منظوری دینے کی درخواست کی ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو اس کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے اور اسی وجہ سے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس میں مدعو کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کچھ جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان آپسی سوال و جواب بھی ہوئے۔ میٹنگ کے دوران جنتا دل (یو) کے کارگزار صدر سنجے جھا نے مغربی ایشیا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات وزیر اعظم نریندر مودی نے پیدا نہیں کیے ہیں، لیکن بحران کے وقت ان کی قیادت اور انتظام قابل تعریف رہا ہے۔ اس پر سی پی آئی (ایم) کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے کہا کہ مغربی ایشیا کے موجودہ حالات وزیر اعظم کے ایک دوست کی وجہ سے بنے ہیں۔
اجلاس کے بعد این سی پی آئی کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ ان کی پارٹی کو الیکشن کمیشن سے منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے اور اس سے متعلق خط لوک سبھا اسپیکر کو سونپا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سیاسی جماعتوں کو ان کی اصل تعداد کے مطابق نمائندگی ملنی چاہیے اور اپوزیشن کو بھی مناسب مواقع دیے جانے چاہئیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 20 جولائی سے 13 اگست تک چلے گا۔ چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اس سیشن میں کل 19 نشستیں تجویز کی گئی ہیں، جس میں آٹھ بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

لکھنؤ / رام پور، 19 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری اعظم خاں اور ان کے ڈریم پروجیکٹ 'محمد علی جوہر یونیورسٹی' پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی اور 'مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ' سے جڑے احاطوں سمیت اتر پردیش کے سہارنپور اور دہلی میں تقریباً 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

...مزید دیکھیں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں

مانَو سُتھار نے لئے چھ وکٹ، ہندوستان نے سری لنکا کو 165 رنز سے دی شکست

19 Aug 2026 | 1:48 PM

گال، 19 اگست (یو این آئی) مانَو سُتھار (چھ وکٹ) اور پرسدھ کرشنا (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی پوری ٹیم کو دوسری اننگز میں 206 رنز پر سمیٹ کر مقابلہ 165 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ یہ ہندوستان کی 600ویں ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح ہے۔.

یوپی - جاپان سرمایہ کاری کانفرنس میں اسٹریٹجک شراکت داری پر زور

19 Aug 2026 | 2:35 PM

لکھنؤ/نئی دہلی، 19 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کے خزانہ اور پارلیمانی امور کے وزیرِسریش کھنہ نے بدھ کے روز کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں مضبوط امن و امان، عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے موافق پالیسیوں کی بدولت اتر پردیش ملک کے بہترین امکانات والے سرمایہ کاری کے مراکز میں شامل ہو گیا ہے۔.