Saturday, Jul 11 2026 | Time 16:50 Hrs(IST)
National

انجنی کمار یوکرین میں ہندستان کے سفیر مقرر

انجنی کمار یوکرین میں ہندستان کے سفیر مقرر

نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) انڈین فارن سروس کے سینئر افسر انجنی کمار کو یوکرین میں ہندستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ مسٹر کمار ابھی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ہیں اور انہیں یوکرین میں سفیر مقرر کیا گیا ہے فارن سروس کے 2003 بیچ کے افسر مسٹر کمار کے جلد ہی اپنا چارج سنبھالنے کی امید ہے۔

سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد 1992 میں ہندستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

یو این آئی۔

خاص خبریں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان- نیوزیلینڈ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلا، 35000 کروڑ روپے کے دوطرفہ تجارتی کا ہدف

نئی دہلی 11 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور نیوزیلینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 35000 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ مل کر بن سکتے ہیں عالمی طاقت: مودی

آکلینڈ، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے پاس کافی کچھ ایسا ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کی تکمیل کرتا ہے اور دونوں ممالک مل کر ایک عالمی طاقت بن سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ ہند سے جہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آئی، وہیں ان کے موجودہ دورے سے دونوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور آئی پی آسٹریلیا نے میلبورن میں منعقدہ تیسرے ہندستان آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران سی ایس آئی آر کی روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البنیز ایم پی کی موجودگی میں جمعرات کو ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ریاست میں لگاتار سامنے آ رہے پیپر لیک کے معاملے ریاست میں انتخاب سے بھی بڑا مسئلہ ہیں اور اسی کے پیش نظر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچ کر طلبا کی آواز بلند کریں گے کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر لکھا کہ ملک میں نیٹ سوالنامہ لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں گڑبڑیاں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے سنگین مسائل ہیں۔

...مزید دیکھیں

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

ریواڑی گیس دھماکہ: بیٹی کے بعد باپ کی بھی موت، آئی جی ایل ملازمین کے خلاف کیس درج

11 Jul 2026 | 4:40 PM

ریواڑی، 11 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے ریواڑی ہنس نگر میں پانچ جولائی کو ہوئے گیس دھماکے کے معاملے میں جھلسے باپ ستویر چوہان کی بھی ہفتہ کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس سے پہلے ان کی بیٹی تنو کی نو جولائی کو دہلی کے ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو چکی تھی۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب دو ہو گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن تھانہ پولیس نے اس معاملے میں اندر پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کے ملازمین کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔.