Wednesday, Feb 18 2026 | Time 14:14 Hrs(IST)
Regional

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات

لکھنو، 5 نومبر (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر رضوی نے وزیرِ دفاع کو ہند امریکہ کے درمیان دس سالہ دوطرفہ دفاعی معاہدہ انجام دینے پر مبارکباد پیش کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گا۔ ڈاکٹر رضوی نے کہا، یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بعض ہمسایہ ممالک 'آپریشن سندور' پر سوالات اٹھا رہے تھے۔ اس معاہدے نے ان تمام آوازوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا ہے۔ یہ ہندوستان کی مضبوط سفارتی اور دفاعی پالیسی کی کامیابی کی علامت ہے۔

انہوں نے وزیرِ دفاع کے اُس بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران سمندری راستوں کے پُرامن استعمال پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ہندوستان و امریکہ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نہایت اہم اور متوازن قدم ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رضوی نے ایک اہم تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سیتاپور ضلع میں وزارتِ دفاع کے کیمپس (Cantonment) کے تحت ہزاروں ایکڑ زمین برسوں سے غیر استعمال شدہ پڑی ہوئی ہے۔ اس زمین کا استعمال ملک کی دفاعی خود کفالت کے لیے کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ڈیفنس کوریڈور قائم کیا جا سکتا ہے، جہاں وزارتِ دفاع کے مختلف کارخانے اور پروڈکشن یونٹ کھولے جائیں۔ ان کے مطابق، اگر اس زمین کا صحیح استعمال کیا جائے تو ہزاروں نوجوانوں کو مستقل روزگار مل سکتا ہے، اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع حاصل ہوگا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سلامتی، دفاعی پالیسی اور نوجوانوں کے روزگار جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے ہندوستان کو دفاعی میدان میں خود انحصاری کی سمت لے جانے کی وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت  دی گئی۔

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) — گلگوٹیا یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 کے ایکسپو ایریا میں اپنا اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔

...مزید دیکھیں

صدرجمہوریہ نے وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں شرکت کی۔ 100 سے زائد ممالک کے جنگی جہازوں اورآبدوز مشقوں کا حصہ

حیدرآباد، 18 فروری (یواین آئی) اے پی کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا آغاز ہو گیا جہاں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر کے اسے تماشہ بنا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا عروج اور ہندوستان پر اس کے اثرات

خصوصی تحریر: اسد مرزا
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش سے متوقع انتخابی نتائج آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 297 حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بی این پی نے 209 جب کہ جماعت اسلامی نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں۔

...مزید دیکھیں

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازاروں میں گراوٹ

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) آئی ٹی کمپنیوں کے دباؤ کی وجہ سے بدھ کے روز مقامی شیئر بازاروں کے ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج ہوئی۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کو سرکاری اراضی قرار دینے پر مسلم ممالک کے مذمتی بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن قرار دیا

تل ابیب، 18 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) اسرائیلی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں اراضی کے رجسٹریشن کی کارروائی شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے حالیہ فیصلے کی مذمت پر آٹھ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ کی ترجیح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں: جے ڈی وینس

18 Feb 2026 | 2:05 PM

واشنگٹن، 18 فروری (یو این آئی) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ترجیح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور بعض صورتوں میں تعمیری رہا ہے تاہم تہران صدر ٹرمپ کی جانب سے متعین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلیے تاحال تیار نہیں ہے۔ .

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت  دی گئی۔

گلگوٹیا یونیورسٹی کو روبو ڈاگ تنازعے کے بعد اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ایکسپو اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

18 Feb 2026 | 1:55 PM

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) — گلگوٹیا یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 کے ایکسپو ایریا میں اپنا اسٹال خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام چینی ساختہ روبو ڈاگ کی نمائش سے متعلق تنازعے کے بعد کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی اُس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کی گئی جس میں مبینہ طور پر یونیورسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ روبو ڈاگ اس کے سینٹر آف ایکسیلینس پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ بعد میں پتا چلا کہ یہ روبو ڈاگ چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری کی تیار کردہ مصنوعات میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل جاری بیان میں یونیورسٹی نے وضاحت کی تھی کہ حال ہی میں حاصل کیا گیا روبو ڈاگ کیمپس میں طلبہ .

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کی شاندار جیت، سیمی فائنل کا ٹکٹ

18 Feb 2026 | 2:00 PM

بنکاک، 18 فروری (یو این آئی )تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان ویمنز 'اے' ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انوشہ ناصر کی تباہ کن بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔.

للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدارکا نیا ویڈیو جاری

18 Feb 2026 | 1:31 PM

ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) پرائم ویڈیو نے ’للا اینتھم: اے وارننگ فرام صوبیدار‘ کی کامیابی کے بعد ایک نیا زبردست ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز شکھر دھون اور بالی ووڈ اداکار انل کپور صوبیدار ارجن موریہ کے باوقار انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں فلم کا مرکزی پیغام اپنی جگہ ڈٹے رہنا اور کبھی پیچھے نہ ہٹنا پیش کیا گیا ہے۔.

مدھیہ پردیش حکومت کا ’گیانی‘ تھیم پر بجٹ پیش، پہلی بار ایک لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ جاتی خرچ

18 Feb 2026 | 2:07 PM

بھوپال، 18 فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے بجٹ پیش کر دیا ہے۔ وزیرِ خزانہ جگدیش دیوڑا نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بجٹ ’گیان‘ سے آگے بڑھ کر ’گیانی‘ تھیم پر مبنی ہے، جس میں غریب، نوجوان، کسان اور خواتین کے ساتھ صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یکجا کیا گیا ہے۔ .