Monday, Mar 9 2026 | Time 04:52 Hrs(IST)
Regional

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات

ڈاکٹر عمار رضوی کی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات

لکھنو، 5 نومبر (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر رضوی نے وزیرِ دفاع کو ہند امریکہ کے درمیان دس سالہ دوطرفہ دفاعی معاہدہ انجام دینے پر مبارکباد پیش کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گا۔ ڈاکٹر رضوی نے کہا، یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بعض ہمسایہ ممالک 'آپریشن سندور' پر سوالات اٹھا رہے تھے۔ اس معاہدے نے ان تمام آوازوں کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا ہے۔ یہ ہندوستان کی مضبوط سفارتی اور دفاعی پالیسی کی کامیابی کی علامت ہے۔

انہوں نے وزیرِ دفاع کے اُس بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران سمندری راستوں کے پُرامن استعمال پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ہندوستان و امریکہ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نہایت اہم اور متوازن قدم ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رضوی نے ایک اہم تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سیتاپور ضلع میں وزارتِ دفاع کے کیمپس (Cantonment) کے تحت ہزاروں ایکڑ زمین برسوں سے غیر استعمال شدہ پڑی ہوئی ہے۔ اس زمین کا استعمال ملک کی دفاعی خود کفالت کے لیے کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ڈیفنس کوریڈور قائم کیا جا سکتا ہے، جہاں وزارتِ دفاع کے مختلف کارخانے اور پروڈکشن یونٹ کھولے جائیں۔ ان کے مطابق، اگر اس زمین کا صحیح استعمال کیا جائے تو ہزاروں نوجوانوں کو مستقل روزگار مل سکتا ہے، اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع حاصل ہوگا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سلامتی، دفاعی پالیسی اور نوجوانوں کے روزگار جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے ہندوستان کو دفاعی میدان میں خود انحصاری کی سمت لے جانے کی وزیرِاعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

احمد آباد، 8 مارچ ( یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی ٹیم نہ کر سکی نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان تین ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے اس کے ساتھ ہی، ہندوستان اپنا خطاب کامیابی سے بچانے والا بھی پہلا ملک بن گیا ہے ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن اور ایشان کشن کی تکڑی نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو بے بس کر دیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ناری شکتی کی قوت، عزم اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہےوزیراعظم نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی تشکیل میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ تعاون دے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ غریبوں اور امیروں کو ملنے والی مفت سرکاری سہولیات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اس بارے میں غور کرتے وقت ایمانداری بہت ضروری ہے راہل گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غریبوں کو دی جانے والی سرکاری سہولیات کا مذاق اڑایا جاتا ہے جبکہ امیر لوگوں کو دی جانے والی سہولیات کو 'اعزاز' قرار دیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

خصوصی مضمون: اسد مرزا
ایران کے خلاف شروع کی جانے والی امریکی اور اسرائیل جنگ کو دونوں ملکوں کے رہنما ایران کے ساتھ جاری تنازعہ کو بنیادی طور پر گھریلو متحرک بناکر اس کو تہذیبی جنگ اور اسٹریٹجک بیانیہ کی تعمیر کے لیے مذہبی جنگ کے طور پر بیان کررہے ہیں امریکہ اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جنگ کو بنیادی طور پر ایک ایسی جنگ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد مغربی ایشیا کے اسلامی ملک ایران کو کمزورکرنا ہے کیونکہ وہ خطے میں امریکی بالادستی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ صرف اسی صورت میں صحیح معنوں میں ترقی کرتا ہے جب خواتین کو برابری کا سچا، صحیح اور حقیقی حق حاصل ہو مسٹر کھرگے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں صنفی مساوات اور خواتین کے مساوی حقوق کے حوالے سے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "آپ کا جنم دکھ سہنے کے لیے نہیں ہوا، بلکہ آپ کی پیدائش بلندیوں اور ترقی کے لیے ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن، 08 مارچ (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر "بہت سخت" حملے کرے گا اور ممکنہ طور پر نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کو آج بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

...مزید دیکھیں
سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے سائمہ کے والد سراج احمد خان ایک کامیاب بزنس مین اور بلڈر ہیں۔

...مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر رائے پور میں جشن، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

08 Mar 2026 | 11:49 PM

رائے پور، 08 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر تیسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد ملک بھر کی طرح چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں بھی زبردست جوش و خروش اور جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔.

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

08 Mar 2026 | 7:35 PM

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے۔‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں