NationalPosted at: Mar 18 2025 4:33PM لوک پال دائرہ اختیار تنازع: سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو نیائے متر مقرر کیا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار کو ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف شکایت کی جانچ کے لیے لوک پال کے دائرہ اختیار سے متعلق تنازعہ میں ’نیائے متر‘ مقرر کیا جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ نے واضح کیا کہ وہ لوک پال کے 27 جنوری 2025 کے حکم کی درستگی سے متعلق معاملے میں دائرہ اختیار کے معاملے کی جانچ کرے گا، نہ کہ شکایت میں لگائے گئے الزامات کی ویلڈٹی کی۔
لوک پال کے اس حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن واچ ڈاگ ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف شکایت کی جانچ کر سکتا ہے۔
شکایت کنندگان عدالت عظمیٰ کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے تحریری دلائل داخل کر دیے ہیں۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ لوک پال نے اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے موقف کو دہرایا ہے، انہوں نے کہا کہ لوک پال کے پاس ایسی شکایات کی تحقیقات کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔
تاہم، عدالت نے شکایت کنندہ کی جانب سے بنچ کی مدد کے لیے مسٹر کمار کو نیائے متر کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
سینئر وکیل کپیل سبل اور بی ایچ مارلاپلے نے اس معاملے میں عدالت کی مدد کرنے کی مانگ کی تھی۔
سپریم کورٹ نے 20 فروری کو لوک پال آرڈر پر روک لگاتے ہوئے زبانی طور پر کہا تھا کہ یہ "بہت پریشان کن" ہے۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کے اندراج کے بعد کہا تھا کہ آئین کے نافذ ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے جج آئینی افسر ہیں نہ کہ محض قانونی افسر ہیں جیسا کہ لوک پال نے نتیجہ اخذ کیا تھا۔
اس معاملے میں عدالت نے تب مرکزی حکومت اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ بنچ نے تب یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایک قانون بنائے گی کیونکہ تمام ججوں کی تقرری آئین کے تحت ہوتی ہے۔
بنچ نے شکایت کنندہ کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ شکایت کے مواد کو ظاہر نہ کرے اور اسے "سختی سے راز میں رکھے"۔
عدالت عظمیٰ نے شکایت کنندہ کو ہائی کورٹ کے متعلقہ جج کا نام ظاہر کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
بنچ نے اپنے رجسٹرار (جوڈیشل) کو ہدایت کی کہ "شکایت کنندہ کی شناخت چھپائے اور اسے ہائی کورٹ کے رجسٹرار (جوڈیشل) کے ذریعے شکایت شکایت کنندہ کی رہائش گاہ پر بھیجیں ۔"
جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی لوک پال بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے لیے اس کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔
اس معاملے میں، ایک ہی شکایت کنندہ کی طرف سے ہائی کورٹ کے ایک موجودہ ایڈیشنل جج (نام میں ترمیم) کے خلاف دو شکایات درج کی گئی تھیں، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نامزد جج نے ریاست کے متعلقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور اسی ہائی کورٹ کے ایک جج (جو شکایت کنندہ کے خلاف ایک نجی کمپنی کی طرف سے دائر مقدمہ کو نمٹانے والے تھے) کو اس کمپنی کے حق میں متاثر کیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ نجی کمپنی ہائی کورٹ کے پہلے نامزد جج کی موکل تھی جب وہ بار میں بطور وکیل پریکٹس کر رہے تھے۔
27 جنوری کے اپنے حکم میں،لوک پال نے کہا، "ہم نے اس حکم سے آخرکار اس پیچیدہ مسئلے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آیا پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے قائم کردہ ہائی کورٹ کے جج 2013 کے ایکٹ کے سیکشن 14 کے دائرے میں آتے ہیں، اس میں ہم نے ملزمین کی ویلڈٹی پر بالکل بھی غور نہیں کیا ہے۔" اس کے بعد لوک پال نے چیف جسٹس آف انڈیا سے ایک موجودہ جج اور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کے خلاف دائر کی گئی شکایات پر غور کرنے کے لیے رہنمائی بھی مانگی تھی۔
اس کے بعد کے ویرا سوامی کے کیس (1991) میں آئینی بنچ کی بات پر اعتماد پر گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی ہائی کورٹ کے جج، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا سے مشورہ نہ کیا جائے۔
تاہم، اس سے قبل 3 جنوری 2025 کو عدالت نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج اور چیف جسٹس آف انڈیا اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے کیونکہ وہ سرکاری ملازمین کی تعریف میں نہیں آتے اور عدالت عظمیٰ آئین کے ذریعے قائم کی گئی ہے نہ کہ پارلیمنٹ کے کسی ایکٹ کے ذریعے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1515