InternationalPosted at: Jul 24 2024 10:05AM مالویناس جزائر کے قریب کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک
بیونس آئرس، 24 جولائی (یو این آئی) مالویناس جزائر ،جسے انگریزی میں فاک لینڈ جزائر کہا جاتا ہےکے قریب ماہی گیری کشتی الٹنے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی، ۔ ارجنٹینا اس جزیرے پر دعویٰ کرتا ہے لیکن اس پر برطانیہ کی حکومت ہے۔ یہ معلومات ارجنٹائن اور ہسپانوی میڈیا نے دی ہے۔
ارجنٹائن کے روزنامہ لاناسیون نے کہا کہ کشتی پیر کے روز ٹوتھ فش کی تلاش میں مالویناس جزیرے کے قریب جا رہی تھی کہ کشتی کا رخ پھیرنے یا موڑنے والا ہتّا ٹوٹ گیا جس سے کشتی ڈوب گئی۔
حکام نے منگل کی صبح کشتی پر سوار عملے کے تین ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ روزنامہ اخبار نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 27 افراد کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئی ہیں - جن میں سے 10 ہسپانوی شہری ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق، بعد میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی اور 14 افراد کو بچا لیا گیا۔
یواین آئی۔ م س