Monday, Jun 23 2025 | Time 18:06 Hrs(IST)
National

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندور کے جواب میں جیسلمیر سے کچھ تک پھیلے صحرا میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور افسران کی تعریف کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
جنرل دویدی نے پیر کو کونارک کور کے فرنٹ لائن علاقوں میں لونگے والا کا دورہ کیا اور فوجیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے خاص طور پر فوج اور بی ایس ایف کے مشترکہ آپریشنز کے دوران تال میل کا جائزہ لیا۔
ان مشترکہ کارروائیوں نے نہ صرف دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا بلکہ مغربی محاذ پر آپریشنل غلبہ برقرار رکھنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔
اس آپریشن کے ذریعے فورسز نے ایک 'نیا معمول' بھی قائم کیا۔
آپریشن سندور کے حصے کے طور پر فوج نے فضائیہ اور بی ایس ایف کے ساتھ مل کر نگرانی کے اثاثوں اور فضائی دفاعی نظام کی تیزی سے تعیناتی کی۔ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہتھیاروں کے نظام اور دیگر آپریشنل صلاحیتوں نے مؤثر غلبہ کے ساتھ ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا۔ کونارک کور کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے بین الاقوامی سرحد کی حفاظت میں ان کی بہادری، غیر متزلزل عزم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
جنرل دویدی نے کمانڈروں اور یونٹوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل منصوبوں کو مربوط طریقے سے انجام دینے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے فوج کی وقار کی روایت اور فیصلہ کن طاقت کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کی غیر متزلزل تیاری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور بدلتے ہوئے سیکورٹی منظر نامے کے درمیان اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے کے ہندوستانی فوج کے عزم کی بھی توثیق کی۔ شدید گرمی کے درمیان سخت صحرائی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے بہادر جوانوں کی برداشت کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے قومی مقاصد کے تحفظ میں ان کی انتھک خدمات کو سراہا۔
یواین آئی۔ظ ا

خاص خبریں
وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے ‘بلیدان دیوس’پر خراجِ عقیدت پیش کیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر لاکھوں سلام انہوں نے ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے بے مثال حوصلہ او عزم کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) کانگریس نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد سے محروم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آدھار کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کارکنوں کو منریگا سے باہر کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اظہار خیال اور بحث کو ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اظہار، نئے خیالات اور بحث کا ذریعہ بننا چاہیے پیر کو قومی راجدھانی خطہ کے گوتم بدھ نگر میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز "وائس چانسلرز" کی 99ویں سالانہ کانفرنس اور نیشنل کانفرنس (2024-2025) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ یونیورسٹیوں کو صرف ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں آئیڈیاز کے ذرائع کے حامل بننا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کے کام سے لوگ خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے آج ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ایکس پر کہاکہ "گجرات کی ویساوادر سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو گجرات اور پنجاب کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

...مزید دیکھیں
ملک کے عوام کام کی سیاست چاہتے ہیں: آتشی

ملک کے عوام کام کی سیاست چاہتے ہیں: آتشی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ پنجاب اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں محترمہ آتشی نے آج ایکس پر کہاکہ "لدھیانہ ویسٹ اور ویساوادر ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

23 Jun 2025 | 5:39 PM

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں