NationalPosted at: Mar 18 2025 6:15PM ہم دہلی والوں کی امیدوں پر کھرا اتر کر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے: آتشی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے منگل کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی اور ایوان میں بیٹھنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔
محترمہ آتشی نے آج دہلی قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیے منعقدہ دو روزہ بیداری پروگرام میں کہا، "مجھے امید ہے کہ ہم سب دہلی کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ایوان میں بیٹھنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے، ہمیں اس ذمہ داری کے ساتھ ایوان میں بیٹھنا چاہیے کہ ہم عوام کی طرف سے جو کچھ بات رکھتے ہیں، اسے لوگ آج ہی نہیں، بلکہ سینکڑوں سال تک پڑھیں گے اور دیکھیں گے۔"
اے اے پی کی لیڈر نے کہا، "دہلی کے لوگوں نے ہم 70 لوگوں کا بھروسہ ظاہر کیا ہے اور ہمیں اس اسمبلی میں ان کی نمائندگی کے لیے بھیجا ہے۔ اس ایوان میں بیٹھنا صرف وقار اور فخر کی بات نہیں ہے، بلکہ اس ایوان میں بیٹھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔"
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جب انگریزوں نے ہندوستان کے لوگوں کو اس ایوان میں ووٹ دینے کا حق دیا تو اس ایوان میں لالہ لاجپت رائے، پنڈت مدن موہن مالویہ، وٹھل بھائی پٹیل بیٹھے تھے، انہوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی تھی ۔ ایک سو سال گزر چکے ہیں اور آج جو کچھ اس ایوان میں یاد کیا گیا ہے، وہ تاریخ کی کتابوں میں لکھا گیا ہے اور ہم تمام اسے یاد کرتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کو آزادی ملی اور جب ہندوستان کا آئین بنا تو ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اپنے ملک کی خواتین کو بھی ووٹ کا حق دیا۔ جب ہندوستان میں خواتین کو ووٹ کا حق دیا گیا تو دنیا میں بہت سے ترقی یافتہ ممالک تھے جنہوں نے خواتین کو ووٹ کا حق نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب کو ایک ووٹ کی طاقت ملی تو وہ طاقت ہمیں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے جو آئین اس ملک کو دیا اس سے ملی، اسی آئین کی وجہ سے ہمیں فیصلے کرنے کی طاقت ملی۔
محترمہ آتشی نے کہا، "آج ہم دہلی کے لوگوں کے اعتماد کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم صرف ایک پارٹی یا دوسری پارٹی سے نہیں ہیں، بلکہ یہاں بیٹھا ہر شخص لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کر رہا ہے اور دہلی کے لوگ ہر ایک کو بڑی امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ آنے والے پانچ برسوں میں ہم دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔"
یو این آئی۔ م ع۔ 1809