NationalPosted at: Nov 30 2024 8:54PM بی جے پی غصے میں کجریوال پر حملہ کرا رہی ہے: آتشی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تیسری بار دہلی انتخابات ہارنے کی مایوسی میں عام آدمی پارٹی (اے اے اپی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر حملہ کرا رہی ہے۔
محترمہ آتشی نے ٹویٹر پر کہا، "آج دن کی روشنی میں ایک بی جے پی کارکن نے کیجریوال پر حملہ کیا۔ دہلی انتخابات میں تیسری بار ہارنے کی گھبراہٹ بی جے پی میں نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا، 'بی جے پی کے لوگوں دہلی کے لوگ ایسی گھٹیا حرکتوں کا بدلہ لیں گے۔ پچھلی بار 08 سیٹیں تھیں، اس بار دہلی کے لوگ بی جے پی کو صفر سیٹ دیں گے۔
اے اے پی کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے کہا، "کل اروند کیجریوال نے دہلی میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آواز اٹھائی اور آج خود ان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جمہوری سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اروند کیجریوال کے ساتھ کروڑوں لوگوں کا آشیرواد ہے۔ جاکو راکھے سائیاں ، مار سکے نہ کوئے۔"
اے اے پی کے لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا، "جس غنڈے نے آج کجریوال پر حملہ کیا، اس کا براہ راست تعلق بی جے پی سے ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ آج یہاں پد یاترا کے دوران ایک نوجوان نے کیجریوال پر پانی پھینکا ۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2011