NationalPosted at: Jun 23 2025 3:34PM ملک کے عوام کام کی سیاست چاہتے ہیں: آتشی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ پنجاب اور گجرات کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں محترمہ آتشی نے آج ایکس پر کہاکہ "لدھیانہ ویسٹ اور ویساوادر ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ کام کی سیاست چاہتے ہیں۔ جو لوگ اروند کیجریوال کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے تھے، یہ جیت ایک پیغام ہے کہ صرف اروند کیجریوال ہی کام کی سیاست کو ملک کے کونے کونے تک لے جائیں گے۔" انہوں نے کہا کہ لدھیانہ اور ویساوادر کے لوگوں کو اس شاندار جیت پر مبارکباد اور پنجاب اور گجرات کے تمام پارٹی کارکنوں کو نیک خواہشات۔
قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں لدھیانہ مغربی اسمبلی ضمنی انتخاب میں اے اے پی کے امیدوار سنجیو اروڑہ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے بھارت بھوشن آشو پر 10637 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بی جے پی اور ایک آپ کے حصے میں آئی۔ اے اے پی امیدوار اٹلیہ گوپال نے گجرات کی ویساوادر سیٹ پر اپنے حریف بی جے پی امیدوار کریت پٹیل کو 17554 ووٹوں سے شکست دی۔
یواین آئی۔ ظا