NationalPosted at: Mar 16 2026 8:09PM حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزارتِ ثقافت نے پیر کے روز ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں ہندوستان کی 24 تسلیم شدہ زبانوں کے ممتاز ادیبوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا وزارت کے حکام نے بتایا کہ ایوارڈز دینے کی باضابطہ تقریب 31 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ حکومتِ ہند کی جانب سے تسلیم شدہ ہر زبان سے ایک مصنف کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کل 24 لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہر زبان کے لیے تین ججوں پر مشتمل ایک الگ جیوری پینل تشکیل دیا گیا تھا، جس نے 'گیان پیٹھ ایوارڈ' کے بعد ہندوستان کے اس دوسرے بڑے ادبی اعزاز کے لیے فاتحین کا انتخاب کیا۔
اس سال شاعری کی کتابوں نے سب سے زیادہ آٹھ ایوارڈز اپنے نام کیے، جبکہ مختصر افسانوں کے زمرے میں چھ ایوارڈز دیے گئے۔ دیگر زمروں میں چار ناول، دو خود نوشت سوانح، ایک ادبی تنقید اور ایک خود نوشت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا قیام 1954 میں وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارے کے طور پر عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد ہندوستانی مصنفین کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
یو این آئی۔ م ع